9 سالہ لڑکے نے چوری کی رقم واپس کرنے کے لیے کوڑا چننا شروع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 اکتوبر 2018 23:44

9 سالہ لڑکے نے چوری کی رقم واپس کرنے کے لیے کوڑا چننا شروع کر دیا

ایک 9 سالہ لڑکے نے نیشنل ڈے گولڈن ویک کے دوران اپنی دادی کے چرائے ہوئے 2000 یوان (290 ڈالر) واپس کرنے کےلیے کوڑا چننا شروع کردیا ہے۔
ہانگہانگ نامی اس لڑکے کا تعلق جنوب مغرب چین کی چونگ چنگ میونسپلٹی سے ہے۔ لڑکے نے چھٹیوں کے دوران چپکے سے اپنی دادی کے WeChat Pay اکاؤنٹ سےگیم ایپلی کیشن میں خریداری کی تھی۔

(جاری ہے)

اب یہ لڑکا دو ہفتے سے ری سائیکل ایبل اشیا جیسے کارٹن وغیرہ چن رہا ہے، تاکہ اپنی دادی کی رقم واپس کر سکے۔


لڑکے کا کہنا ہے کہ ”میں بہت تھک گیا ہوں لیکن جب تک میں رقم واپس نہیں کروں گا، میں کام کرتا رہوں گا۔ اس میں مجھے ایک سال لگ جائے گا۔ اس وقت تک میں تفریح پر کچھ خرچ نہیں کروں گا۔ میں یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا۔“
ہانگہانگ نے سب سے پہلے اپنی ماں کی مدد سے ہمسایوں کے گھر سے کارٹن چننے شروع کیے۔ اس کے بعد وہ اور اس کی ماں اکٹھے کارٹن چن کر بیچتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu