ایک شخص نے تفریحاً ای بے پر اپنی دوست کے برائے فروخت ہونے کا اشتہار دیا اور نیلامی لاکھوں ڈالر تک پہنچ گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 اکتوبر 2018 23:50

ایک شخص نے تفریحاً ای بے پر اپنی دوست کے برائے فروخت ہونے کا اشتہار دیا اور نیلامی لاکھوں ڈالر تک پہنچ گئی

  آج کل عملی مذاق بہت جلد وائرل ہو جاتے ہیں، ایسا ہی ایک مذاق لندن سے تعلق رکھنے والے ڈیل لیکس نے اپنی دوست کے ساتھ کیا۔
ڈیل نے ای بے پر مختصر فن پاروں کے طور پر اپنی دوست کیلی گریوز کو فروخت کرنے کا اشتہار دے دیا۔ اشتہار میں ڈیل نے اپنی دوست کی پر شور آواز کی وجہ سے اس کا تقابل استعمال شدہ کار سے کیا۔
ڈیل نے ڈنر پر جانے سے پہلے اپنی دوست کو یہ اشتہار دکھایا، جسے دیکھ کر دونوں ہنسنے لگے اور کھانا کھانے چلے گئے۔

تاہم انٹرنیٹ صارفین نے اس اشتہار کو کافی سنجیدہ لیا۔
ڈیل نے بتایا کہ ان کا فون اس شام مسلسل بجتا رہا اور پوری دنیا سے لوگ ان کی دوست کی خریداری کےلیے بولی لگانے لگے۔صرف 24 گھنٹوں میں یہ اندراج 80 ہزار بار دیکھا گیا اور کیلی کی بولی 1 لاکھ 19 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی لیکن ای بے نے  اپنی پالیسی کی وجہ سے اس اندراج کو 24 گھنٹوں میں ہی ڈیلیٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

ای بے کی پالیسی ہے کہ اس ویب سائٹ پر انسانی جسم کے اعضا یا باقیات فروخت نہیں کی جا سکتیں۔
کیلی کی نیلامی میں امریکا، آسٹریلیا اور یورپ سمیت ساری دنیا سے خریداروں نے حصہ لیا۔
ڈیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے یہ مذاق میں شروع کیا تھا لیکن کچھ صارفین تو اسے حقیقت سمجھے اور سنجیدہ ہو  کر بولی لگانے لگے۔ ڈیل کا کہنا ہے کہ وہ اور کیلی دونوں اب تک ہنس رہے ہیں۔

ایک شخص نے تفریحاً ای بے پر اپنی دوست کے برائے فروخت ہونے کا اشتہار ..

Browse Latest Weird News in Urdu