- Home
- Weird
- درد دل رکھنے والا یہ چینی شخص کئی سالوں سے گھروں سے مفرور بے گھر لوگوں کو خاندان سے ملا رہا ہے
درد دل رکھنے والا یہ چینی شخص کئی سالوں سے گھروں سے مفرور بے گھر لوگوں کو خاندان سے ملا رہا ہے
امین اکبر منگل 16 اکتوبر 2018 23:53
33 سالہ کائی یانیک گزشتہ تین سالوں سے چین میں سفر کر رہے ہیں۔ ان کے سفر کا واحد مقصد گھروں سے مفرور یا گم ہونے والے بے گھر لوگوں کو ان کے گھر والوں سے ملانا یا ان کی کسی بھی طریقے سے مدد کرنا ہے۔
کائی نے تین سال پہلے اپنی زندگی کو بے گھر افراد کی مدد کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چین کے صوبے گوانگڈونگ کے شہر ژانگجیانگ میں کائی کا اپنا ایک سٹال تھا۔
(جاری ہے)
جولائی 2016 میں کائی نے ایک استعمال شدہ گاڑی خریدی۔ کائی نے اپنی گاڑی کو لحاف، کنگھے، شیشے ، صابن، فولڈنگ بائیک اور اسی طرح کی دوسری چیزوں سے بھر لیا۔ اس کے بعد کائی نے اپنے خاندان کو چھوڑا تاکہ دوسروں کے خاندانوں سے بچھڑے لوگوں سے ملا سکیں۔پچھلے تین سالوں میں کائی 90 ہزار کلومیٹر سفر کر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 50 افراد کو اُن کے پیاروں سے ملایا۔ گھر سے بے گھر ہوئے افراد کی کہانیاں بہت درد ناک ہوتی ہیں۔ انہیں سننا بھی آسان نہیں ہوتا۔ ایسے بہت سے افراد تو اپنے گھر واپس بھی جانا نہیں چاہتے۔
کائی کا کہنا ہے کہ انہیں بے گھر افراد کا اعتماد جیتنے کے لیے بعض دفعہ تو ہفتوں لگ جاتے ہیں۔ کائی کا کہنا ہے کہ ہر بے گھر شخص کے پیچھے ایک غمزدہ خاندان ہوتا ہے۔ کائی نے بتایا کہ کچھ بے گھر افراد اپنی پرانی زندگی میں واپس بھی نہں جانا چاہتے۔ کائی ایسے افراد کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور ان کی موجودہ زندگی کو ہی آرام دہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کائی کے پاس ایک باربر کٹ ہے۔ جو بے گھر افراد انہیں اپنے بال کاٹنے کی اجازت دیں، کائی اُن کے بال کاٹتے ہیں، ان کی شیو بناتے ہیں، ان کے لیے کھانا پکاتے ہیں، انہیں لحاف، کپڑے اور جوتے دیتے ہیں۔ کائی کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد تب پورا ہوگا ، جب انہیں کوئی بھی بے گھر شخص نظر نہیں آئے گا، اس کے بعد وہ خود اپنے خاندان کے پاس واپس جانے کے قابل ہونگے۔ کائی کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان والے ان کےکام میں ان کی حمایت کرتے ہیں۔ کائی ہفتوں اپنی گاڑی میں سوتے ہیں اور ان کی حالت بھی ان بے گھر افراد جیسی ہو جاتی ہے، جن کی وہ مدد کررہےہیں۔
کچھ عرصہ پہلے کائی کے ایک دوست نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے چین کے سفر کو لائیو سٹریم کیا کریں۔ کائی نے اس مشورے پر عمل کیا۔ آج کائی چین کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے افراد میں سے ایک ہیں۔ بہت سے لوگ کائی کی عطیات سے مدد کرتے ہیں۔ کائی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر مشہور ہو کر ان کے پاس امیر بننے کا ایک موقع ہاتھ آیا تھا لیکن امیر ہونا ان کا مقصد نہیں۔ بہت سے لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بجائے براہ راست کائی کو عطیات بھیجنا چاہتے ہیں، جنہیں وہ وصول نہیں کرتے۔ کائی جن خاندانوں کی مدد کرتے ہیں، وہ خاندان بھی پیسوں سے کائی کی مدد کرنا چاہتے ہں لیکن کائی اس بارے میں سننا بھی نہیں چاہتے۔ بہت سی کمپنیاں کائی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے لیکن کائی نے انہیں بھی انکار کر دیا ہے۔ کائی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے چاہنے والے جو عطیات دیتے ہیں، ان کے اخراجات کے لیے بس وہی کافی ہیں۔ کائی نے تین سال پہلے اپنا یہ سفر قرض لے کر شروع کیا تھا، کائی کو امید ہے کہ جلد ہی وہ اپنا یہ قرض بھی اتار دیں گے۔
متعلقہ عنوان :
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-