خدا بننے کے لیے خود کو زندہ دفن کرنے والے شخص کو پولیس نے ”زندہ“ بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 اکتوبر 2018 23:53

خدا بننے کے لیے خود کو زندہ دفن کرنے والے شخص کو پولیس نے ”زندہ“ بچا لیا

نجات (مکتی) حاصل کرنے اور خدا کے طور پر دوبارہ زندہ ہونے کے لیے ایک گڑھے میں زندہ دفن ہونے والے بھارتی شخص کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ اس شخص کو 8 گھنٹے بعد گڑھے سےنکالا گیا۔
تانترک (تانتر شاسترکا جاننے والا، جادو ٹونا کرنے والا) دیراج کھرول راجھستان کے  بھلوارا ضلع کے ایک گاؤں کے مندر میں رہتے ہیں۔ پچھلے ہفتے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ”سمادھی“ (نجات) کے حصول کےلیے مذہبی رسم ادا کرتے ہوئے خود کو زندہ دفن کریں گے اور پھر تین دن بعد خدا کے طور پر دوبارہ ظہور پذیر ہونگے۔

دیراج کے اس فیصلے پر گاؤں والوں نے انہیں روکنے کی بجائے ان کے ساتھ خوشیاں منانی شروع کر دیں۔ گاؤں والوں نے دیراج کو اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ گاؤں والوں نے دیراج کے زندہ دفن ہونے کے لیےمندر کے نزدیک گڑھا بھی کھود دیا۔

(جاری ہے)

پچھلے بدھ کو نوراتری (ہندو تہوار) کے پہلے دن گاؤں والوں نے دیراج کی ہدایات کے مطابق انہیں گڑھے میں دفن کر دیا۔

اس موقع پر قریبی دیہاتوں سے بھی لوگ  جمع ہوگئے۔ دیراج کو گڑھے میں اتارنے کے بعد گاؤں والوں نے گڑھے کو کنکریٹ کی سلوں سے ڈھانپ دیا اور ان سلوں پر گارا لیپ دی۔ اس کے بعد گاؤں والے گڑھے کے پاس پوجا کرنے لگے۔ دیراج کی خوش قسمتی کہ ان کے زندہ دفن کیے جانے کی خبر تیزی سے علاقے میں پھیل گئی اور مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو بھی اس کے بارے میں پتا چل گیا۔

ایچ ایس او فوراً اپنی ٹیم کے ساتھ مندر کے پاس موجود گڑھے پر پہنچے۔ آفیسر مان سنگھ دیو اور ان کے ساتھیوں نے جمعرات کی رات 2 بجے دیراج کو گڑھے سے نکالا۔ اس دوران انہیں گاؤں والوں کی مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ٹائمز آف انڈیا کےمطابق پولیس نے پہلے گاؤں کے بڑوں کو قائل کیا کہ زندہ دفن ہونے سے دیراج سانس رکنے سے مر جائے گا، جس کے بعد انہیں گڑھا کھولنےکی اجازت دی گئی۔


دیراج کو جب گڑھے سے نکالا گیا تو وہ بمشکل ہی ہوش میں تھے۔ انہیں قریبی صحت کے مرکز پہنچایا گیا، جہاں ان کی حالت اب کافی بہتر ہے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ سمادھی کی رسم ادا کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا۔ گاؤں نے والوں نے ان کی مدد کی تھی، اس میں ان کا کوئی قصور نہیں۔
پولیس نے دیراج اور گاؤں والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ مقدمہ میں دونوں پر واضح الزامات عائد نہیں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu