کروڑ پتی اداکار کا مہینے کا خرچ صرف 100 ڈالر۔ ساری دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کے خواہشمند

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اکتوبر 2018 18:32

کروڑ پتی اداکار کا مہینے کا خرچ صرف 100 ڈالر۔ ساری دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کے خواہشمند

چو یون فات ایک کروڑ پتی فلمی ادا کار ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 714 ملین ڈالر ہے۔ کروڑ پتی ہونے کے باوجود ان کا ماہانہ خرچ صرف 100 ڈالر یا 89 یورو ہے۔ چو یون فات کا طرز زندگی بہت سادہ ہے۔ انہوں نے اپنا سب سے پہلا خریدا ہوا نوکیا کا موبائل 17 سال تک استعمال کیا۔ اس موبائل کے ٹوٹنے کے بعد انہوں نے سمارٹ فون خریدا تھا۔ وہ مہنگے کپڑوں کو بھی غیر ضروری خیال کرتے ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ چو یون فات روپے پیسے کے معاملے میں کنجوس ہے۔ اصل میں وہ فضول خرچی کو پسند نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ان کی سخاوت کا اندازہ تو یہاں سے ہوتا ہے کہ وُہ اپنی ساری دولت اور جائیداد فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔
چو یون فات کا کہنا ہے ان کے لیے دولت سے زیادہ خوشی اہم ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ عام زندگی جینے کے لیے صحت مند دماغ ضروری ہے اور ایسا دولت کے بغیر بھی ممکن ہے۔
چو یون فات نے 1986 میں جیسمین تان سے شادی کی تھی لیکن وہ دونوں اب تک بے اولاد ہیں۔ کوئی وارث نہ ہونے کی وجہ سے بھی چون یان فات چاہتے ہیں کہ اپنی دولت کو فلاحی کاموں پر خرچ کریں۔
چو یون فات نے پائریٹس آف دی کریبین اور کروچنگ ٹائیگر، ہڈن ڈریگن میں اہم کردار ادا کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu