سکول نے طلباء کے بھاری بیگز پر پابندی لگادی۔ طالب علم کا انوکھا احتجاج

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اکتوبر 2018 23:48

سکول نے طلباء کے بھاری بیگز پر پابندی لگادی۔ طالب علم کا انوکھا احتجاج

ایک سکول نے صحت اور حفاظت کی وجوہات کی بنا پر طلبا کے بھاری بیگز پر پابندی لگا دی۔ سکول کا موقف ہے کہ بھاری بیگز سے چھوٹے بچے زخمی بھی ہوسکتے ہیں۔17 سالہ طالب علم جیکب فورڈ نے سپالڈنگ گرائمر سکول کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا۔ انہوں نے ٹوکری اور اوون میں کتابیں لانا شروع کر دیں۔ جیکب نے اس حوالے سے 3000 الفاظ کا ایک مضمون بھی تحریر کیا ہے۔

جیکب کو اس پہلے اپنا موبائل فون انتطامیہ کے حوالے نہ کرنے پر 2 دن کے لیے معطل بھی کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جیکب کا موقف تھا کہ وہ اپنی والدہ کو اپنے بارے میں باخبر رکھنے کے لیے موبائل کا استعمال کرتے ہیں۔
سکول کی طرف سے بیگز پر پابندی کے بعد طلبا نے ”مائیکرو ویو آر نو مائیکرو ویو“ (Microwave or no microwave) کے نام سے ایک آن لائن پٹیشن بھی فائل کی ہے۔
آن لائن پٹیشن فائل کرنے والی طالبہ ہنا کاٹرآل کا کہنا ہے کہ سکول بیگز پر پابندی کی وجہ سے طلباء ہاتھوں میں ساری کتایں یا مطالعاتی مواد کو آسانی سے نہیں اٹھا سکتے، جس کی وجہ ان کے گریڈز کم ہورہے ہیں۔ اس پٹیشن پر 463 افراد نے سائن کیے تھے لیکن اس کے بعد اسے ہٹا لیا گیا۔

سکول نے طلباء کے بھاری بیگز پر پابندی لگادی۔ طالب علم کا انوکھا احتجاج

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu