شہری کے گھر میں پائے جانے والے دو سر کے سانپ کو عوامی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 اکتوبر 2018 23:53

شہری کے گھر میں پائے جانے والے دو سر کے سانپ کو عوامی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا
کینٹکی، امریکا میں ایک جوڑے کو اپنے گھر کے صحن میں دو سروں والا کوپر ہیڈ سانپ ملا۔ اس سانپ کو اب ریاست کے وائلڈ لائف سنٹر میں عوامی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ انتہائی نایاب سانپ لیسلی کاؤنٹی کے ایک جوڑے نے سالاٹؤ وائلڈ لائف ایجوکیشن سنٹر کو عطیہ کیا تھا۔ یہ سانپ اس ماہ کے شروع میں پیدا ہوا تھا۔ اس کے دونوں سر حرکت کرتے ہیں۔

یہ اپنی چاروں آنکھوں سے دیکھ سکتا ہے اور دونوں منہ کی زبانیں نکال سکتا ہے۔

(جاری ہے)


18 اکتوبو کو سنٹر نے اعلان کیا کہ اس صحت مند زہریلے سانپ کو پہلی بار عوامی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس طرح کے جانوروں کی صحت کے مسائل چونکہ زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں اس لیے اب پہلی بار کوپر ہیڈ سانپ کو عوامی نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کوپر ہیڈ سانپوں کی ان چار زہریلی قسموں میں سے ایک ہے جو کینٹکی میں پائی جاتی ہیں۔
دو سر والے سانپ اگرچہ کافی نایاب ہوتے ہیں لیکن اسی طرح کا دو سر والا ایک سانپ پچھلے ماہ ورجینیا میں پایا گیا تھا۔

شہری کے گھر میں پائے جانے والے دو سر کے سانپ کو عوامی نمائش کے لیے پیش ..

Browse Latest Weird News in Urdu