تھائی لینڈ میں 500 بھینسوں کی دوڑ

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 اکتوبر 2018 23:53

تھائی لینڈ میں 500 بھینسوں کی دوڑ

  تھائی لینڈ میں ہونےو الی بھینسوں کی سالانہ دوڑ میں حصہ لینے والے جوکی اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر بھینسوں پر بیٹھتے ہیں۔ اس دوڑ میں حصہ لینے والے جوکی اور بھینسوں کو کافی شہرت ملتی ہے، شہرت کے ساتھ ساتھ بھینس کے مالک کو 8000 بھات یا 240 ڈالر کا بڑا انعام بھی ملتا ہے۔
یہ دوڑ بھینسوں کے ایک ہفتے جاری رہنے والے میلے کا اہم حصہ ہے۔ تھائی لینڈ کے صوبے چون بوری کے شہر چون بوری میں یہ میلہ 147 سالوں سے منعقد ہو رہا ہے۔


بھینسوں کے ٹرینر 44 سالہ پونگساک کانگرن کا کہنا ہے کہ اس دوڑ میں ان کے دو جانور شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کئی مہینے ان بھینسوں کی تربیت کی ہے۔ انہیں امید ہے کہ دو میں سے ایک جانور تو مقابلہ جیتے گا۔
اس موسم میں کسانوں کے پاس زیادہ کام نہیں ہوتا، اسی وجہ سےاس میلے کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

وقت کےساتھ ساتھ اس میلے سے کئی توہمات جڑ گئیں۔ مثال کے طور پر اگر کوئی بھینس بیمار ہو جائے تو کسان اپنے آباؤ اجداد کی روحوں سے دعا کرتے ہیں کہ ان کی بھینس ٹھیک ہو جائے تو وہ ایک دوڑ کا انعقاد کریں گے۔


منگل کو ہونے والی بھینسوں کی اس دوڑ میں 500 بھینسوں نے حصہ لیا۔
دوڑ سے پہلے کسان اپنی بھینسوں پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے رہے تاکہ انہیں گرمی سے بچایا جا سکے۔
پائیچت پینڈی کی بھینسیں کئی سالوں سے اس دوڑ میں حصہ لے رہی ہیں۔ انکی ایک بھینس پچھلے سال کی دوڑ کی فاتح بھی تھی۔ دوڑ سے پہلے ان کا کہنا تھا کہ میری بھینس اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ انعام کا نہیں بلکہ میری بھینس کی عزت کا معاملہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu