سمارٹ فون پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی وجہ سے عورت کے ہاتھ کی انگلیاں بے حس و حرکت ہو گئیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:56

سمارٹ فون پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی وجہ سے عورت کے ہاتھ کی انگلیاں بے حس و حرکت ہو گئیں

ایک چینی عورت نے اپنی ہفتے بھر کی چھٹیاں سمارٹ فون پر ویڈیو گیمز کھیلنے میں گزاری، جس کے نتیجے میں ان کی انگلیاں بے حس و حرکت ہو گئیں۔
چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا سے تعلق رکھنے والی عورت، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے کام سے ایک ہفتے کی چھٹیاں لی اور سارا وقت موبائل پر گیمز کھیلتے گزارا۔ اس دوران موبائل کی جان تب چھوٹتی جب ان خاتون کے سونے کا وقت ہوتا۔

چند دنوں بعد انہیں اپنے دائیں ہاتھ میں شدید درد محسوس ہوا لیکن انہیوں نے گیم کھیلنی نہیں چھوڑی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی انگلیاں موبائل پکڑنے کی حالت میں بے حس و حرکت ہو گئیں۔ اس کے بعد یہ خاتون مقامی ہسپتال پہنچی۔ ڈاکٹروں نے ٹسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ یہ خاتون tenosynovitis کا شکار ہو گئی ہیں۔ یہ حالت تب ہوتی ہے جب جسم کے جوڑوں کو مسلسل ایک ہی کام کے لیے استعمال کیا جاتا رہے۔

(جاری ہے)


خوش قسمتی سے ڈاکٹر ان خاتون کا علاج کر سکتے تھے، اس لیے تھوڑے ہی علاج کے بعد یہ خاتون اپنی انگلیاں استعمال کرنے کے قابل ہو گئیں۔
ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ tenosynovitis کی علامات مختلف کیسوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ اس لیے سمارٹ فونز کے شوقین حضرات کو وقتاً فوقتاً سمارٹ فون کو الگ رکھ کر اپنی انگلیوں کےجوڑوں کو آرام بھی پہنچانا چاہیے۔
پچھلے سال چین میں ہی ایک خاتون موبائل استعمال کرنے کی وجہ سے ایک آنکھ سے نابینا ہو گئی تھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu