جاپانی نوجوان نے ذرا کے صابن اور لیکوئیڈ سے ڈھیروں جھاگ بنا کر سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:56

جاپانی نوجوان نے ذرا کے صابن اور لیکوئیڈ سے ڈھیروں جھاگ بنا کر سب کو حیران کر دیا

آپ نے ٹی وی پر صابن یا واشنگ پاؤڈر کےاشتہارات میں ذرا سا صابن ڈھیروں جھاگ یا ذرا سا پاؤڈر ڈھیروں جھاگ کے دعوے تو سنے ہی ہونگے لیکن ڈھیروں جھاگ بنانے میں کوئی اس جاپانی نوجوان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ یہ جاپانی نوجوان کسی بھی صابن یا لیکوئیڈ کی ذرا سی مقدار لے کر ہاتھوں سے ڈھیروں جھاگ بنا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس نوجوان کی یہ بے ضرر صلاحیت بظاہر معمولی نظر آتی ہے لیکن اس کی ویڈیوز دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بہت حیران ہوئے ہیں۔


ٹوئٹر صارف Karin نے خود ہی تھوڑی سی صابن یا لیکوئیڈ سے بہت سا جھاگ بنانا سیکھاہے۔ ان کی ٹوئٹر پر شیئر کی ہوئی ویڈیوز کو لاکھوں صارفین نے پسند اور ری ٹوئٹ کیا ہے۔ ویڈیو کو دیکھ کر صارفین تعریفی تبصرے کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ان کی شیئر کی ہوئی چند ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔ .

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu