ٹائٹینک دوم اپنے سفر کا آغاز 2022 میں کرے گا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 اکتوبر 2018 23:53

ٹائٹینک دوم اپنے سفر کا آغاز 2022 میں کرے گا

2012 میں آسٹریلیوی ارب پتی سیاستدان کلائیو پالمر نے ٹائیٹیک دوم (Titanic 2) کو دوبارہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہ صرف ٹائٹینک اول کی طرز پر دوبارہ جہاز بنائیں گے بلکہ اسی بحری راستے پر دوبارہ سفر کریں گے۔
اصل ٹائٹینک 15 اپریل 1912 کو شمالی بحر اوقیانوس میں ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں تقریباً 1500 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

10 اپریل 1912 کو ساؤتھ ہیمپٹن میں مسافر ٹائٹینک اول پر سوار ہو رہے ہیں
10 اپریل 1912 کو ساؤتھ ہیمپٹن میں مسافر ٹائٹینک اول پر سوار ہو رہے ہیں

سی این این ٹریول کے مطابق کلائیو نے چینی حکومت کے ساتھ ہونے والے مالیاتی تنازعے کی وجہ سے جہاز کے لانچ کو کئی سال کے لیے روک دیا تھا۔ اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ٹائٹینک دوم 2022 میں اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔ ٹائٹینک دوم کے پراجیکٹ میں چینی حکومت بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی لاگت 500 ملین ڈالر ہے۔
یہ بحری جہاز ٹائٹینک اول کے اصل راستے پر چلتا ہوا مسافروں کو لے کر ساتھ ہیمپٹن سے نیو یارک جائے گا۔

اس کے علاوہ یہ جہاز دنیا بھر کا سفر کرتے ہوئے مختلف بندرگاہوں پر ٹھہرے گا۔
یو ایس ٹوڈے کے مطابق جہاز کے اصل سفر یعنی ساؤتھ ہیمپٹن سے نیویارک پر جانے سے پہلے  یہ جہاز دوبئی سے ساؤتھ ہیمپٹن کےلیے روانہ ہوگا۔
کلائیو کے مطابق ٹائٹینک دوم بنانے والی کمپنی بلیو سٹار لائن جہاز کو بالکل اصل جہاز کی طرز پر بنائے گی۔ اس کا اندرونی ڈیزائن بھی اصل جہاز جیسا ہوگا۔ اس میں اصل جہاز کی طرح درجہ اول، دوم اور سوم ہونگے۔ اس میں مسافروں کی تعداد اور عملے کی تعداد بھی اصل جہاز جتنی ہوگی۔ اصل فرق حفاظی سہولیات کا ہوگا۔ ٹائٹینک دوم میں مناسب تعداد میں لائف بوٹس، لائف جیکٹس اور دوسری حفاظتی سہولیات ہونگی۔

ٹائٹینک دوم اپنے سفر کا آغاز 2022 میں کرے گا
ٹائٹینک اول اپنی روانگی سے چند لمحے پہلے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu