ڈزنی لینڈ زندہ افراد ہی نہیں مرنے والوں کا بھی پسندیدہ مقام ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 اکتوبر 2018 23:55

ڈزنی لینڈ زندہ افراد ہی نہیں مرنے والوں کا بھی پسندیدہ مقام ہے

دنیا بھر کے بچے اور بڑے ڈزنی لینڈ کی سیر کا خواب دیکھتے ہیں۔اکثر لوگ اپنی زندگی کے بہترین لمحات، جیسے شادی کے پروپوزل یا سالگرہ، کو یہاں منعقد کرنا پسند کرتے ہیں۔
ڈزنی لینڈ جہاں زندہ افراد کے لیے خوابوں کی دنیا ہے وہاں مرنے والے بھی اسے بے حد پسند کرتے ہیں۔ اس کا اندازہ یہاں سے ہوتا ہے کہ بہت سے افراد مرنے کے بعد اپنی راکھ کو ڈزنی لینڈ میں بکھیرنے کی وصیت کرتے ہیں۔


وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ڈزنی ورلڈ اور ڈزنی لینڈ ان مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں لوگ اپنے پیاروں کی راکھ بکھیرتے ہیں۔ پارک میں ایسا اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ انتظامیہ اس کے لیے خصوصی  کوڈ استعمال کرتے ہیں۔ اگر انتظامیہ کو پتا چلے کہ پارک میں راکھ بکھیری گئی ہے یا کسی جھولے میں بچی کھچی راکھ پڑی ہے تو انتظامیہ HEPA کلین اپ کی درخواست کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں راکھ کی صفائی کےلیے زیادہ بہتر اور جدید ویکیوم کلینر استعمال کیے جاتے ہیں۔ پارک میں ہر ماہ ایک بار HEPA کلین اپ کیا جاتا ہے جبکہ پارک میں کچھ حصے اس حوالے سے زیادہ مشہور ہیں۔ ہانٹڈ ہاؤس (بھوتوں کے گھر) میں سب سے زیادہ راکھ بکھیری جاتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پھولوں کی کیاری، میدان اور پانی کے تالاب میں بھی راکھ بکھیری جاتی ہے۔ ڈزنی لینڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارک میں راکھ بکھیرنا سختی سے منع اور غیر قانونی ہے۔ ترجمان کے مطابق جو ایسا کرتا ہے، اسے پارک سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu