امریکی شخص تعلیمی قرض کی ادائیگی سے بچنے کے لیے بھارتی جنگل میں چھپ گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 30 اکتوبر 2018 19:54

امریکی شخص تعلیمی قرض کی ادائیگی سے بچنے کے لیے بھارتی جنگل میں چھپ گیا

ایک 29 سالہ امریکی شخص امریکا چھوڑ کر بھارت کے جنگل میں واقع دور دراز گاؤں میں چھپ گیا ہے۔ اب اس شخص کو امریکا میں لیے گئے تعلیمی قرضے کی واپسی کی مستقل فکر نہیں ہے۔
دوسرے امریکیوں کی طرح چاڈ ہاگ نے بھی کالج کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی قرضہ لیا تھا لیکن گریجویشن کے بعد بھی انہیں کوئی ملازمت نہ ملی۔ انہوں نے دوبارہ پڑھائی شروع کی اور ”موازنہ ادب“میں ماسٹر کر لیا لیکن یہ ڈگری بھی انہیں ملازمت نہ دلا سکی۔

اس کے بعد انہوں نے مختلف فیکٹریوں اور ٹرکوں پر لوڈنگ کا کام کیا۔ انہوں عارضی پروفیسر کے بھی خدمات سرانجام دینی چاہی لیکن انہیں ایک سمسٹر میں صرف ایک ہی لیکچر ملا۔ وہ اپنی گزر بسر ہی مشکل سے کر رہے تھے، اپنا 20 ہزار ڈالر کا تعلیمی قرض کیسے اتارتے۔

(جاری ہے)

انہیں قرض کی ادائیگی کے لیے ماہانہ 300 ڈالر کی قسط دینی پڑتی تھی جو ان کے لیے کافی پریشانی کا باعث تھا۔

انہوں نے اپنا سامان اٹھایا اور امریکا چھوڑ کر بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں منتقل ہوگئے۔
چاڈ ہاگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے سوچا کہ قرض سے جان چھڑانے کے لیے کسی غار مین رہائش اختیار کر لینی چاہیے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایسے شخص کو جانتے ہیں جو قرض سے بچنے کے لیے غار میں رہتا ہے۔ چاڈ ہاگ بھارت کے ایک دور دراز کے گاؤں اوچاکڈا میں تقریباً 50ڈالر ماہانہ پر ایک کنکریٹ کی چھت والے گھر میں رہتے ہیں۔

انہوں نے ایک مقامی پروفیسر سے شادی بھی کر لی ہے۔ جہاں تک ان کے جلد ہی تعلیمی قرض کی وجہ سے دیوالیہ قرار دئیے جانے کی فکر ہے، انہیں اب اس کی کوئی فکر نہیں۔
چاڈ کا کہنا ہے کہ امریکا چھوڑنے کے انہیں کچھ نقصانات بھی ہوئے۔ مثال کے طور پر گآؤں میں ٹوائلٹ زمین پر گڑھوں کی صورت میں ہیں، جس کی انہیں عادت نہیں لیکن مجموعی طور پر وہ خوش ہیں۔

چاڈ کا کہنا ہے کہ تیسری دنیا کے ایک ملک میں ان کا طرز زندگی امریکا سے اچھا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی قرضے کی ادائیگی سے بچنے کے لیےبیرون ملک فرار ہونا کافی خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ قرض سود در سود، کلیکش چارجز اور تاخیر سے ادائیگی کےجرمانے کی وجہ سے بڑھتا ہی رہتا ہے۔ سالوں بعد جب کبھی قرض لینے والا واپس اپنے ملک آتا ہے، وہ اپنے سامنے قرض کا پہاڑ کھڑا پاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu