نیل پالش کے بعد پیش ہے اب ٹوتھ پالش۔ دانتوں کو کسی بھی رنگ میں رنگ لیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 اکتوبر 2018 23:50

نیل پالش کے بعد پیش ہے اب ٹوتھ پالش۔ دانتوں کو کسی بھی رنگ میں رنگ لیں

کروم کو سادہ الفاظ میں بیان کیا جائے تو اسے دانتوں کے لیے ”ٹوتھ پالش“ کہا جا سکتا ہے۔ کروم سے مدد سے دانتوں کو 24 گھنٹوں کےلیے 10 رنگوں میں سے کسی بھی رنگ میں رنگا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے تو خواتین صرف نیل پالش، پرس، کپڑوں، لپ اسٹک اور میک اپ کو میچ کرتی تھیں۔ اب ان چیزوں کے ساتھ وہ اپنے دانتوں کو بھی میچ کر سکتی ہیں۔


ٹوتھ پالش کروم کو ایک دندان ساز کے فارمولے کے مطابق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بنیادی اجزا میں الکوحل اور مختلف رنگ شامل ہیں۔ کمپنی کہنا ہے کہ یہ ٹوتھ پالش بے ذائقہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔


کروم بنانے والی کمپنی نے اس کے تمام اجزا کی فہرست جاری نہیں کی، اسی وجہ سے دندان ساز لوگوں کو اس کی تجویز دیتے ہوئے ہچکچا رہے ہیں لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے تمام اجزا 100 فیصد محفوظ ہیں۔ اس کے علاوہ اسے آسانی سے دانتوں سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
کروم ٹوتھ پالش کی قیمت اس وقت 20 ڈالر ہے اور اسے کمپنی کی ویب سائٹ سے ہی خریدا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu