میکسیکو کے ”ڈاگ مین“ پانچ سالوں سے آوارہ کتوں کے بچانے کےلیے سفر کر رہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 نومبر 2018 23:55

میکسیکو کے ”ڈاگ مین“ پانچ سالوں سے آوارہ کتوں کے بچانے کےلیے سفر کر رہے ہیں

میکسیکو سے تعلق رکھنےو الے ادگاردو ”پیروس“ زونیگا اپنی ٹرائی سائیکل پر پچھلے پانچ سالوں سے پورے میکسیکو میں گھوم رہے ہیں۔ آوارہ کتوں کو بچانا انہوں نے اپنی زندگی کا مقصد بنایا ہوا ہے۔پچھلے پانچ سالوں میں وہ 400 آوارہ کتوں کو بچا چکے ہیں۔

48 سالہ ادگاردو نے 2013 میں خالیسکو میں واقع اپنے گھر کو ایک واضحح مقصد کے ساتھ چھوڑا تھا۔

ان کا مقصد تھا کہ جس قدر ہوسکے اس قدر آوارہ کتوں کی مدد کرنی ہے۔ ادگاردو نے میکسیکو کی 14 ریاستوں میں سفر کرکے 400 کتوں کی بیماری میں دیکھ بھال کی اور صحبت مند ہونے پر انہیں کتوں کے اپنانے والے مراکز میں چھوڑ دیا، جہاں سے لوگ انہیں اپنے ساتھ لےجاتے۔ انہیں جہاں بھی آوارہ کتے ملتے ، وہ انہیں کھلاتے، ان کی صحت کا خیال رکھتے اور انہیں حفاظی مراکز میں چھوڑ کر آگے کا سفر شروع کر دیتے۔

(جاری ہے)

ادگاردو اپنے اس سفر میں تنہا نہیں ہیں۔ ان کی ”ٹیم“ میں ان کے چند وفادار کتے بھی شامل بھی ہیں۔ اس سے انہیں آوارہ کتوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کافی آسانی ہو جاتی ہے۔
ادگاردو نے بتایا کہ انہوں نے خود اپنے نام میں پیروس کا اضافہ کیا ہے۔ ہسپانوی زبان کے اس لفظ کا مطلب کتے ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے نام میں پیروس ان کے کام کو ظاہر کرتا ہے۔

انہیں پتا ہے کہ دوسرے لوگ بچوں، دوسرے لوگوں یا معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کے لیے کام کرتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی آوارہ کتوں کے لیے وقف کر دی ہے۔
ادگاردو کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہم کچھ بھی غلطیاں کرتے رہے ہوں، اچھا کام کرنے کےلیے کبھی تاخیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس پیسے یا ادویات نہ بھی ہو تب بھی وہ محبت اور شفقت سے کتوں کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں اور انہیں کسی حفاظتی مرکز تک پہنچاتےہیں۔


جس ٹرائی سائیکل پر ادگاردو سفر کرتے ہیں، اس پر ان کی ذاتی ضرورت کی چیزیں، کتوں کی ادویات اور خوراک ہوتی ہے۔ کتوں کی دیکھ بھال کے لیے وہ چھوٹی موٹی ملازمت بھی کرتے رہتے ہیں لیکن ان کا زیادہ انحصار دوسروں کی مہربانیوں پر ہوتا ہے۔فیس بک پر 2016 میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد لوگوں نے ان سے رابطہ کر کے ان کے سفر اور دیگر کاموں میں ان کی مدد شروع کر دی۔
ادگاردو پنے مقصد کو ”لوگوں کے شعور کی بیداری کا سفر“ کہتے ہیں۔
       



متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu