غربت سے امارت تک کے سفر کی 10 متاثر کن کہانیاں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 نومبر 2018 17:52

غربت سے امارت تک کے سفر کی 10 متاثر کن کہانیاں
سونے کے برتنوں میں کھانا کھاتے نظر آنے والے بہت سے افراد منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوتے۔ اس مقام تک پہنچنے کے لیے انہوں نے کڑی محنت کی ہوتی ہے۔ ایسے کچھ افراد کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ اپنے موجودہ مقام تک کس طرح جدوجہد کر کے پہنچے ہیں۔

1۔ جولیا سٹیورٹ

جولیا سٹیورٹ کی عمر 16 سال ہوئی تو انہوں نے IHOP پر ویٹرس کی ملازمت اختیار کر لی۔

کئی سالوں کی محنت کے بعد وہ دنیا کے سب سے بڑے ڈائنگ برانڈ ایپل بیز(Applebees) کی صدر بن گئیں۔ اس کے بعد وہ IHOP کی سی او بنی اور اس کمپنی نے ایپل بیز کو خرید لیا۔ 2007 میں فوربز نے انہیں دنیا کی 50 طاقتورترین خواتین کی فہرست میں 49 ویں نمبر پر شامل کیا۔

2۔ جم کیری

اداکار جم کیری کے اثاثوں کی مالیت 150 ملین ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

جب وہ 12 سال کے تھے تو ایک وین کے باہر رہتے تھے۔ 16 سال کی عمر میں انہیں سکول سے نکال دیا گیا۔ اس کے بعد انہیں اپنے خاندان کے ساتھ اونٹاریو کے گودام میں کام کرنا پڑا۔ وہ سکول کے بعد 8 گھنٹے تک محافظ کے طور پر کام کرتے تھے۔ انہوں نے گودام میں خاکروب کے طور پر بھی کام کیا۔ 28 سال کی عمر میں ان کا ہالی وڈ کیرئیر شروع ہوا۔

3۔ ہنری فورڈ

ہنری فورڈ ایک کسان کے گھر میں پیدا ہوئے۔

16 سال کی عمر میں انہوں نے ایک مکینک کے ساتھ کام کرنے کے لیے گھر چھوڑ دیا۔ کئی سال تک انہوں نے آرا مشین بھی چلائی۔ 38 سال کی عمر میں انہوں نے فورڈ موٹر کمپنی کی بنیاد رکھی، جس مالیت آج 257 ارب ڈالر ہے۔

4۔ اینڈریو کارنیگی

سکاٹش امریکن صنعت کاراینڈریو کارنیگی ایک جولاہے کے گھر پیدا ہوئے۔ امریکا کے امیرترین آدمیوں میں شمار ہونے سے پہلے وہ ٹیلی گراف آپریٹر کے طور پر بھی کام کرتے تھے۔

1900 میں ان کے اثاثوں کی مالیت 350 ملین ڈالر تھی جو آج کے 10 ارب ڈالر سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔
ان کی پہلی ملازمت دھاکے کی فیکٹری میں بابن بوائے کی تھی جہاں انہیں ایک ہفتے میں 1.20 ڈالر ملتے تھے۔

5۔ کرنل ہارلینڈ سینڈر

وہ پانچ سال کے تھے کہ ان کے والد وفات پا گئے۔ 13 سال کی عمر میں انہوں نے گھر چھوڑ دیا۔ گزارےکے لیے گھوڑوں کی بگھیوں پر روغن کرتے رہے۔

اس کے بعد وہ ایک فارم پر کام کرتے رہے۔ 50 سال بعد انہوں نے کے ایف سی کی بنیاد رکھی۔ 1980 میں ان کی وفات کے وقت کے ایف سی کی مالیت 3.5 ملین ڈالر تھی۔

6۔ ہاورڈ شولٹز

ان کی پرورش غریبوں کےہاؤسنگ کمپلیکس میں ہوئی۔ اج اُن کے اثاثہ جات کی مالیت 3.1 ارب ڈالر ہے۔ گریجویشن کے بعد وہ زیروکس کے  لیے سیلز مین کا کام کرتے رہے۔

انہوں نے سٹاربکس (Starbucks) میں بھی کام کیا لیکن جب کمپنی نے ان کا کیفے تخلیق کرنے کا آئیڈیا ٹھکرایا تو انہوں نے ملازمت چھوڑ دی اور اپنا کیفے شروع کر دیا۔ جلد ہی ان کےکیفے نے سٹاربکس کو خرید لیا اور اپنے کیفے کا نام بدل کر بھی سٹار بکس کر دیا۔

7۔ رالف لورین

انہیں آرمی میں کام کرنے کے لیے کالج سے نکالا گیا۔

اس کے بعد انہوں نے ایک سٹور پر ٹائیاں فروخت کرنے کی ملازمت شروع کر دی۔ 28 سال کی عمر میں انہوں نے اپنا برانڈ بنا لیا۔ ایک دراز سے اپنے کاروبار کو شو روم تک پھیلایا اور خود ہی ڈیلیوری کا کام بھی کیا۔ آج ان کے اثاثوں کی مالیت 7.2 ارب ڈالر ہے۔

8۔ لیونارڈو ڈیل ویکیو

ان کی پرورش ایک یتیم خانے میں ہوئی۔

اس کے بعد انہوں نے آٹو پارٹس اور عینکوں کے سانچے بنانے والی فیکٹری میں کام کیا۔ 23 سال کی عمر میں انہوں نے اپنی مولڈنگ شاپ کھولی۔ اپنےکام کو پھیلاتے ہوئے وہ دنیا کے سب سے بڑے Ray-Ban and Oakley برانڈ کے مالک بن گئے۔ اس وقت ان کے اثاثہ جات کی مالیت 21.9 ارب ڈالر ہے۔

9۔ جان کوم

جان کوم کے اثاثوں کی مالیت 9.2 ارب ڈالر ہے۔

وہ یوکرین سے تعلق رکھنے والے ایک تعمیراتی مزدور کے بیٹے ہیں۔ 16 سال کی عمر میں اپنی ماں کے ساتھ ہجرت کر کے کیلیفورنیا آ گئے۔ یہاں وہ گروسری سٹور کے فرش پر سوئے اور فوڈ سٹیمپ حاصل کرنے کے لیےلائنوں میں بھی لگے۔ 18 سال کی عمر میں وہ ایک ماہر کمپیوٹر ہیکر بن چکے تھے۔ 33 سال کی عمر میں انہوں نے وٹس ایپ کی بنیاد رکھی۔

10۔ کرک کرکوریان

وہ ایم جی ایم موویز اورلاس ویگاس کے تین مقبول ہوٹلوں کے مالک تھے۔ ان کے والدین آرمینیا سے ہجرت کر کے امریکا آئے تھے۔ انہیں سکول سے نکالا گیا۔ انہوں نے گلیوں میں انگریزی سیکھی، باکسر بن کر اپنا گزارہ کیا۔ 2015 میں جب ان کی وفات ہوئی تو ان کے اثاثہ جات کی مالیت 4 ارب ڈالر تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu