کسان نے بچپن کا خواب پورا کرنے کے لیے حقیقی سائز کے جہاز کی نقل بنا لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 نومبر 2018 18:34

کسان نے بچپن کا خواب پورا کرنے کے لیے حقیقی سائز کے جہاز کی نقل بنا لی

چین کے ایک کسان کا بچپن سے ہی ایک خواب تھا کہ اس کا اپنا ذاتی ہوائی جہاز ہو۔ لہسن اگانے والے چین کے اس کسان نے اپنے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے مسافر جہاز کی حقیقی سائز میں نقل تیار کر لی۔
رپورٹس کے مطابق زہو یو نامی کسان نے ائیر بس اے 320 کی اصل سائز میں نقل تیار کی ہے۔ اس نقل کو تیار کرنے میں زہو یو کو دو سال لگے ہیں۔ زہو کے لیے یہ کوئی سستا منصوبہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس پر ان کے 2.6 ملین یوان یا 5 کروڑ روپے سے بھی زیادہ خرچ ہوئے ہیں۔
زہو نے 40 سال کی عمر میں اپنے بچپن کے اس خواب کو پورا کرنے کا بیڑہ اٹھایا تھا۔ یہ جہاز ایک انڈسٹریل پارک کی فیکٹری میں بنایا گیا ہے۔ یہ جہاز 124 فٹ لمبا، 118 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا ہے۔ جہاز کو بنانے میں زہو کے پانچ دوستوں نے بھی مدد کی ہے ۔
زہو کا ارادہ ہے کہ اس جہاز کو ایک ریسٹورنٹ یا ہوٹل میں تبدیل کر دے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu