10 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے انسانی جلد کی رنگت والی ایڑیوں کے انوکھے جوتے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 4 نومبر 2018 22:11

10 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے انسانی جلد کی رنگت والی ایڑیوں کے  انوکھے جوتے

مونٹریال سے تعلق رکھنے والے دو ڈیزائنروں کے کام کو دیکھ کر لوگوں کو ہمیشہ غصہ ہی آتا ہے۔ اب انہوں نے ایسے جوتے بنائے ہیں جن کی انسانی جلد کے رنگ کی ایڑیاں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بھی جسم کا ہی حصہ ہیں۔
مونٹریال سےتعلق رکھنے والے   دو  شراکت دار ہانا روز ڈالٹن اور سٹیون راج بھاسکرن  اس سے پہلے  فوٹو شاپ  سے  بنی انسانی جلد کے رنگ کی ایڑی والے  جوتوں کی تصاویر  تشہیر کے لیے استعمال کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فوٹو شاپ تصویر کو  انہوں نے حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔
حیرت انگیز طور پر  جوتے رانوں تک آتے ہیں اور ان میں انسانی جلد کی اور بھی خصوصیات، جیسے داغ اور بال، بھی  شامل کی گئی ہیں۔ ان جوتوں کا ابھی تک ایک جوڑا ہی بنایا گیا ہے۔ دونوں ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے مزید جوتے بنا کر 10 ہزار ڈالر فی جوڑے میں فروخت کریں گے۔تاہم انٹرنیٹ صارفین نے ان جوتوں کے ڈیزائن اور ان کی قیمت پر کافی تنقید کی ہے۔

10 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے انسانی جلد کی رنگت والی ایڑیوں کے  انوکھے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu