ایک جاپانی نے 24 گھنٹوں میں 151,409 بار رسی کود کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 4 نومبر 2018 22:21

ایک جاپانی نے 24 گھنٹوں میں 151,409 بار رسی کود کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

رسی کودنے کے شوقین ایک جاپانی نے 24 گھنٹوں تک رسی کود کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ انہوں نے 24 گھنٹوں میں 151,409 بار رسی کودی۔
36 سالہ ہیجیکی اکویاما اس سے پہلے چھوٹی اور بڑی رسی کودنے کے بہت سے عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اب انہوں نے 24 گھنٹوں میں 151,036 بار رسی کودنے کا ازابیل بش کا عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔

(جاری ہے)


رسی کودنے کے لیے ہیجیکی کو ہر 20 منٹ بعد 10 منٹ تک آرام کرنے کی اجازت تھی۔

مقابلے کے اصولوں کے مطابق وہ اسسٹنٹ کی گھمائی گئی بڑی رسی پر بھی کود سکتے تھے لیکن 16 گھنٹؤں بعد  انہوں نے اکیلے چھوٹی رسی پر کودنا پسند کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی رسی کودنے کا شوق تھا۔ انہیں اپنی ایک استانی کو متاثر کرنا تھا۔ استانی چونکہ رسی کودنے میں مہارت رکھتی تھی اس لیے انہوں نے بھی رسی کودنا شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu