کتا اکیلا ہی بس میں سوار ہو کر پیچھا کرتے ہوئے مالکن تک جا پہنچا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 نومبر 2018 23:49

کتا اکیلا ہی بس میں سوار ہو کر پیچھا کرتے ہوئے مالکن تک جا پہنچا

فلپائن میں بس میں سفر کرنے والے مسافروں نے  ایک دلچسپ ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک کتے کو بس میں سفر کرتے دکھایا گیا ہے، جو کھڑکی سے باہر دیکھ رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق یہ کتان سیبو  شہر میں   اکیلا ہی بس میں سوار ہوا تھا۔پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار یہ کتا کام  کے گھر سے نکلی  اپنی مالکن کا پیچھا کر رہا  تھا ۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ دیر بعد یہ بس ایک چھوٹے ترک کے پاس پہنچتی ہے، جس میں کام پر جانے والی عورتیں سوار ہوتی ہیں۔

ان میں سے ہی ایک عورت کھڑکی میں بیٹھے کتے کو پہچان لیتی ہے۔ یہ عورت ٹرک سے اتر کر بس میں آتی ہے اور فلپائنی زبان میں کتے سے کہتی ہے کہ وینس ہمارے پیچھے کیوں آ رہے ہو؟ تم پاگل ہو۔
اس کے بعد یہ عورت وینس کو اپنے ساتھ ٹرک میں سوار کر لیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu