10 حیرت انگیز اعداد و شمار

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 نومبر 2018 23:54

10 حیرت انگیز اعداد و شمار
ہمیں زندگی  میں ہر روز ہی مختلف اعداد و شمار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کاروبار، بنکاری، طب، سیاست اور دوسرے تمام شعبہ ہائے زندگی میں  فیصلوں کی بنیاد اعداد و شمار پر ہی ہوتی ہے۔ ذیل میں ہم آپ کو چند ایسے اعداد و شمار بتا رہے ہیں، جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنیں ہونگے۔
1.    زمین کی 90 فیصد آبادی شمالی نصف کرے پر آباد ہے۔
2.    صحرائے صحارا کے 0.3 حصے سے بنائی گئی شمشی توانائی پورے یورپ کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔


3.    سوموار کے دن دل کے دورے کا خطرہ مردوں میں 20 فیصد اور عورتوں میں 15 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
4.    چیونٹی کی حیوی کمیت (biomass) انسانوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ اندازے کے مطابق انسانوں کی حیوی کمیت 350 ملین ٹن اور چیونٹیوں کی 3 ہزار ملین ٹن ہے۔ اس کے مقابلے میں بیکٹریا کی تعداد 4 کواڈ ٹریلین اور حیوی کمیت 10 لاکھ ملین ٹن ہے۔

(جاری ہے)


5.    امریکا کے مغربی حصے کی  25 فیصد فضائی ا آلودگی  چینی برآمدات کی وجہ سے ہے۔


6.    زمین پر سب سے ماہر شکاری ڈریگن فلائیز ہیں۔ ان کے 95 فیصد حملوں میں شکار مارا جاتا ہے اور صرف 5 فیصد وار خالی جاتےہیں۔
7.    جنوبی کوریا کے جی ڈی پی میں سام سنگ کا حصہ 25 فیصد ہے۔
8.    صرف گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے برازیل کے  80 فیصد ایمزون  برساتی جنگل  کو کاٹا گیا ہے۔
9.    گوگل پر ہر روز  سرچ کیے جانے والے  الفاظ میں سے 15 فیصد اس سے پہلے کبھی سرچ نہیں کیے گئے ہوتے۔
10.    43 فیصد  واقعات میں معصوم افراد ایسے جرائم کا اعتراف کر لیتے ہیں جو انہوں نے نہیں کیے ہوتے۔ عام مجرموں سے جو تفتیش آدھے گھنٹے سے ڈھائی گھنٹے ہوتی ہے، معصوم افراد اسے 24 گھنٹے تک سہتے ہیں  اور بالاآخر اعتراف جرم کر لیتےہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu