دیوالی کی تقریب میں 301,152 دئیے روشن۔ نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 نومبر 2018 23:40

دیوالی کی تقریب میں 301,152 دئیے روشن۔ نیا عالمی ریکارڈ بن گیا
بھارت کے ایک قصبے  نے دیوالی کی تقریبات کے دوران  دریا کے کنارے 3 لاکھ سے زیادہ دئیے روشن  کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
گینیز نے تصدیق کی ہے کہ ایودھیا میں ہونے والی دیوالی کی ایک تقریب میں 301,152 دئیے روشن کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا گیا ہے۔ یہ دئیے دریائے سریو کے کنارے روشن کیے گئے تھے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے رشی ناتھ بتایا کہ دئیے روشن ہونے کے بعد 5 منٹ تک جلتے رہے، جو ریکارڈ بنانے کے لیے ضروری تھا۔


اس تقریب کے مہمان خصوصی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ تھے۔

(جاری ہے)

یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت تیزی سے تاریخی مقامات کے نام تبدیل کر رہی ہے۔ اس تقریب میں بھی یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ضلع کے نام کو بدل کر ایودھیا ضلع کر دیا۔ ایودھیا اصل میں ایک قصبہ ہے جو فیض آباد ضلع میں آتا ہے لیکن یوگی حکومت نے پورے ضلع کے نام کو ایودھیا کر دیا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جس طرح سے یہ حکومت ایک کے بعد ایک اداروں کے نام تبدیل کرنے میں مشغول ہیں اسے دیکھتے ہوئے لوگ اب اس بات سے خائف ہیں کہ کہیں حکومت ان کے نام بدلنا شروع نہ کر دے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu