امریکی عورت 5 دن تک باتھ ٹب میں پھنسی رہی

امریکی عورت 5 دن تک باتھ ٹب میں پھنسی رہی
مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایک عورت 5 دن تک اپنے گھر کے باتھ روم میں پھنسی رہی۔ اس عورت کا ہاتھ اس ہینڈ ریل تک نہیں پہنچ سکا تھا، جس کے سہارے یہ کھڑی ہوتی تھیں۔ خوش قسمتی سے ایک چوکس ڈاکیے  کی بدولت انہیں زندہ بچا لیا گیا۔ ڈاکیے   نے ڈاک نہ اٹھانے پر ہمسایوں کو خبردار کر دیا تھا۔
54 سالہ ایلیسن گبسن 15 اکتوبر کو اپنے ہی باتھ روم کے باتھ ٹب  کی  قیدی بن گئیں۔

وہ باتھ ٹب میں لیٹ تو گئیں لیکن اس کے بعد ان کا ہاتھ اس ہینڈ ریل تک نہ پہنچ سکا جس کےسہارے وہ کھڑی ہو کر باہر نکلا کرتی تھیں۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اوپر اٹھنے کی کوشش کی  لیکن ان کا جسم باتھ ٹب میں پھنس گیا۔ بدقسمتی سے ان کا فون بھی دوسرے کمرےمیں تھا اس لیے وہ کسی کو مدد کے لیے بھی نہ بلا سکیں۔

(جاری ہے)


ایلیسن اکیلی رہتی ہیں۔ انہوں نےبتایا کہ باتھ ٹب میں جب انہیں سردی لگتی تو وہ گرم پانی چلا لیتیں، جب پیاس لگتی تو ٹھنڈا پانی پی لیتیں۔


19 اکتوبر کو ڈاکیے نے ہمسایوں کو مطلع کیا کہ ایلیسن کی ڈاک بدستور ان کے میل باکس میں پڑی ہے، وہ دروازے پر لگے میل باکس سے ڈاک نہیں اٹھا رہیں۔ کچھ ہمسایوں نے پیچھے جا کر ایلیسن کو آوازیں دیں تو انہوں نے چیخنا شروع کر دیا، جس کے بعد ہمسایوں نے پولیس کو بلا لیا۔
پولیس کھڑکی کے راستے گھر میں داخل ہوئی، انہوں نے باتھ روم کا دروازہ کھولا تو ایلیسن کو باتھ ٹب میں پھنسا پایا۔انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں 4 دن رہنے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ جلد از جلد دوسرا باتھ ٹب لگوائیں گی۔
وقت اشاعت : 07/11/2018 - 23:40:55

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments