سپین کی فٹ بال ٹیمیں اب سٹیڈیم کے باتھ رومز میں ٹی وی لگانے لگیں۔ اس کا مقصد شائقین کو باتھ روم میں بھی میچ دکھانا نہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 نومبر 2018 23:40

سپین کی فٹ بال ٹیمیں اب سٹیڈیم کے باتھ رومز میں ٹی وی  لگانے لگیں۔ اس کا مقصد  شائقین کو باتھ روم میں بھی میچ دکھانا نہیں

ریال میڈرڈ دنیا کا مقبول ترین فٹ بال کلب ہے۔ اس کلب نے اب اپنے سینٹیوگو برنابیو سٹیدیم   کے باتھ رومز میں ٹی وی  لگا دئیے ہیں ۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ٹی وی  شائقین کو باتھ رومز میں بھی میدان میں ہونے والا میچ دکھانے کے لیے لگائے گئے ہیں تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔
ان ٹی وی  سکرینوں کے لگانے کا مقصد بھی پیسہ کمانا ہے۔ انتظامیہ ان سکرینوں پر اشتہارات چلائے گی  جس سے انہیں الگ سے کافی منافع ہونے کی توقع ہے۔


باتھ رومز میں لگی یہ ٹی وی سکرینیں  سوئس کمپنی Swiss Invent نے بنائی ہیں۔

(جاری ہے)

  یہ کمپنی اس سے پہلے سپین کے ایک دوسرے فٹ بال سٹیڈیم  بوتارکہ  کے وی آئی پی  باتھ رومز میں بھی ایسی ہی سکرینیں لگا چکی ہے۔  یہ کمپنی ایک دوسرے فٹ بال کلب کو بھی  سٹیڈیم کے باتھ میں 3000 یورو کی سکرین لگانے اور شائقین کو 30 سیکنڈ کا اشتہار دکھانے پر قائل کر چکی ہے۔
Swiss Invent کی تحقیق کے مطابق باتھ روم میں پیشاب کرتے ہوئے لوگ اوسطاً 30 سیکنڈ لگاتے ہیں اور اس دوران باتھ روم کی مختلف چیزوں کو دیکھتے رہتے ہیں۔ اس 30 سیکنڈ کو منافع بخش بنانے کے لیے کمپنی نے باتھ رومز میں ٹی وی سکرینیں لگانے کا خیال آیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu