اب روبوٹ خواتین کا میک اپ بھی کر سکتے ہیں۔ چینی ایکسپو میں میک اپ کرنے والے روبوٹ کی نمائش

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 8 نومبر 2018 23:56

اب روبوٹ  خواتین کا میک اپ بھی کر سکتے ہیں۔ چینی ایکسپو میں میک اپ کرنے والے روبوٹ کی نمائش
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں ایک غیر معمولی ڈیوائس نے  حاضرین کی توجہ کھینچ لی۔ یہ ایک روبوٹ  تھا ، جو میک اپ کر سکتا ہے۔
شنگھائی میں ہونے والے اس ایکسپو کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں روبوٹ بازؤں کو ایک زنانہ  مجسمے کے سر  کا میک اپ کرتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس روبوٹ بازو نے بڑی مہارت سے نقلی چہرے پر مسکارا اور لپ سٹک لگائی۔ اس نے چہرے پر برش سے بھی میک اپ کیا۔چائنا امپورٹ ایکسپو 10 نومبر تک جاری رہے گا۔
روبوٹ کے میک اپ کی فوٹیج آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu