دوبئی پولیس کے افسران نے 2 کروڑ روپے مالیت کی فلائنگ موٹر بائیک چلانے کی تربیت لینی شروع کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 8 نومبر 2018 23:56

دوبئی پولیس   کے افسران نے 2 کروڑ روپے مالیت کی فلائنگ موٹر بائیک  چلانے کی تربیت لینی شروع کر دی
دوبئی پولیس کےافسران نے چار پروپلرز کی فلائنگ موٹربائیکس چلانے کی تربیت حاصل کرنی شروع کر دی ہے۔دوبئی پولیس کو یقین ہے کہ 2019 کی  تیسری سہ ماہی میں   وہ کیلیفورنیا  کی  ایک کمپنی کی بنائی فلائنگ موٹر بائیکس پر دشوار گزار  علاقوں تک بھی آسانی سے  پہنچ سکیں گے۔ایک ویڈیو میں دوبئی پولیس کے ہیلمنٹ پہلنے  افسران کو ایک میدان میں فلائنگ موٹر بائیک  اڑاتے دکھایا گیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ ہوور بائیک 2020 میں مکمل طور پر ایکشن میں نظر  آئیں گی۔ دوبئی پولیس کے دو افسران کو پہلے ہی ان کےا ستعمال کی تربیت دی جا چکی ہے۔
دوبئی پولیس کے خالد نصیر الرازوقی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دو تربیت یافتہ افسران ہیں اور وہ یہ تعداد بڑھا رہے ہیں۔ اس فلائنگ موٹر بائیک کو ”ہوور سرف“ نے ڈیزائن کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں دوبئی کے سالانہ ٹیکنالوجی ٹریڈ فیئر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ  اگر دوبئی پولیس کو دلچسپی ہو تو  30 سے 40 فلائنگ موٹر بائیکس فراہم کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ اماراتی قانون نافذ کرنے والے ادارے جتنے چاہیں موٹربائیکس کا آرڈر دے سکتےہیں۔
شہریوں کے لیے اس فلائنگ موٹر بائیک کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر  یا تقریبا ً دو کروڑ روپے ہے  لیکن کمپنی پہلے خریدار کو دیکھ کر پہلے فیصلہ کرے گی کہ کیا وہ اسے حفاظت سے استعمال بھی کر سکیں گے یا نہیں۔

اس موٹر بائیک کا وزن 253 پاؤنڈ ہے۔ ایک بار بیٹری  چارج کرنے کےبعد اسے 40 منٹ تک ڈرون موڈ میں چلایا جا سکے گا۔اس کے تین پروں والے پروپلرز اسے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین سے 16 فٹ کی بلندی پر اڑا  سکیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ان موٹر بائیکس کو عام دروازے سے گھر کے اندر لایا جا سکتا ہےاور پارکنگ میں بھی پارک کیا جا سکتا ہے۔
دوبئی پولیس   کے افسران نے 2 کروڑ روپے مالیت کی فلائنگ موٹر بائیک  چلانے ..

Browse Latest Weird News in Urdu