زمین کے گرد مزید دو ”چاند“ بھی گردش کر رہے ہیں، ماہرین نے کئی دہائیوں کے بعد تصدیق کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 8 نومبر 2018 23:58

زمین کے گرد  مزید دو ”چاند“ بھی گردش کر رہے ہیں،  ماہرین نے کئی دہائیوں کے بعد  تصدیق کر دی
50 سال سے زیادہ عرصہ تک  کی قیاس آرائیوں کے بعد ماہرین فلکیات نے زمین کے گرد گردش کرنے والے دو نئے ”چاندوں“ کی تصدیق کر دی ہے۔
نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ کے مطابق یہ نئے نام نہاد ”چاند“ زمین کے گرد  گردش کرتے اکلوتے روشن چاند کی طرح نہیں بلکہ یہ  گرد وغبار کے غیر معمولی بادل ہیں، جو زمین کے گرد اگردش کرتے صل  چاند جتنے فاصلے (2 لاکھ 40 ہزار میل) تک ہی گردش کر رہے ہیں۔


سائنسدان 1961 سے ان دو چاندوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔ انہیں پولینڈ کے ایک ماہر فلکیات کازیمیرز کوردیلوسکی نے پہلی بار دیکھا تھا۔دوسرے سائنسدانوں نے کوردیلوسکی کی بات کا فوراً ہی یقین نہیں کیا تھا۔ وہ اس حوالے سے حتمی ثبوت کی تلاش میں تھے۔اب سائنسدانوں نے ان کوردیلوسکی بادلوں کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کوردیلوسکی بادل زمین سے قریب ہونے کے باوجود  دیکھنے میں مشکل ترین اجسام تھے۔

فلکیات میں ماہرین نے انہیں بہت عرصہ تک نظر انداز کیے رکھا۔
کوردیلوسکی بادل اگرچہ عظیم اجسام ہیں لیکن ان کے گرد کے ذرات بہت چھوٹے ہیں۔ ان ذرات کا قطر مائیکرومیٹر میں ہے جبکہ  کوردیلوسکی بادلوں میں سے ہر ایک کی لمبائی 65 ہزار میل اور چوڑائی 45 ہزار میل ہے یعنی یہ زمین سے 9 گنا چوڑے ہیں۔ ان بادلوں کر ہر ذرہ سورج کی روشنی منعکس کرتا ہے لیکن خلا کے اندھیرے میں انہیں دیکھنا انتہائی مشکل  تھا۔

خلابازوں اور طبعیات دانوں نے اپنے کیمروں کے ساتھ پولرائزڈ فلٹر استعمال کیے جس سے انہیں  اس روشنی کا پتا چلا جو ذروں سے منعکس ہو  رہی تھی۔
ماہرین فلکیات کا اندازہ تھا کہ زمین کے گرد مزید چاند بھی ہو سکتے ہیں۔ ماہرین نے   اس حوالے والے سے پانچ مقامات، جنہیں  لاگرانج(Lagrange) پوائنٹ کہا جاتا ہے، شناخت کیے۔یہ چاند لاگرانج پوائنٹس پر ہو سکتے تھے۔

لاگرانج پوائنٹس کو خلا میں دو اجسام جیسے سورج اور زمین کی کشش ثقل کے توازن سے جانا گیا تھا۔
1950 کی دہائی میں  کوردیلوسکی  ایل 4 اور ایل 5 لاگرانج پوائنٹس کو دیکھنا شروع کیا۔ انہیں اس مقام پر چاند نظر آنے کی امید تھی۔انہوں نے ان اجسام کو دیکھ  لیا تھا، جس کی تصدیق اب ہوئی ہے۔
ان نئے چاندوں کی دریافت سے پتا چلتا ہے کہ زمین اور زمین کے ارد گرد بہت سی حیرت انگیز دریافتیں ہمارا انتظار کر رہی ہیں۔
زمین کے گرد  مزید دو ”چاند“ بھی گردش کر رہے ہیں،  ماہرین نے کئی دہائیوں ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu