کنگ فو ماسٹر نے 37 سیکنڈوں میں 100 اینٹیں توڑ دیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 نومبر 2018 23:49

کنگ فو ماسٹر نے 37 سیکنڈوں میں 100 اینٹیں توڑ دیں

ایک چینی کنگ فو ماسٹر نے اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتےہوئے اپنےہاتھوں سے 37 سیکنڈوں میں 100 اینٹیں توڑ دیں۔
وانگ ہوا نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی مارشل آرٹس  کے کئی شعبوں کو سیکھ رہے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو میں انہیں  ہاتھوں سے 100 اینٹوں کو توڑتے دکھایا  گیاہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دکھایا گیا کہ انہوں نے کئی بار دو اور دو سے زیادہ اینٹوں کو بھی ایک ساتھ توڑا۔ یہ ویڈیو گوئیژو صوبے کے بیجئی شہر میں بنائی گئی ہے۔
وانگ نے بتایا کہ اس سے پہلے انہوں نے 40 سیکنڈ میں 50 اینٹیں توڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu