چینی نوجوان نے ایک ساتھ تین روبک کیوبس حل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 نومبر 2018 23:49

چینی نوجوان نے ایک ساتھ تین روبک کیوبس حل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ایک چینی نوجوان، جس کے پاس پہلے ہی دو گینیز ورلڈ ریکارڈ ہیں، نے غیر معمولی طریقے سے تیسرا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
شیامن سے تعلق رکھنے والے شو جیانیو نے ایک ساتھ  تین روبک کیوبس حل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ انہوں نے دو روبک کیوبس دونوں ہاتھوں اور ایک روبک کیوب دونوں پاؤں سے حل کیا۔ انہوں نے تینوں روبک کیوبس 1 منٹ اور 36.39 سیکنڈ میں حل کیے۔

(جاری ہے)


اس کے بعد شو نے ایک سلاخ پر الٹا لٹک کر 15.84 سیکنڈ میں روبک کیوب حل کیا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 1.6 سیکنڈ سے توڑا۔
اس سے پہلے شو تین روبک کیوبس کو اچھالتے ہوئے بھی ریکارڈ بنا چکے ہیں اور دو افراد کی ٹیم کی صورت میں تیز رفتاری سے روبک کیوب حل کر کے بھی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔
شو نے بتایا کہ وہ پہلے فارمولوں کی مدد سے روبک کیوب حل کرتے تھے۔ لاکھوں بار کی پریکٹس کے بعد اب وہ اپنے طریقے استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu