12 سالہ لڑکے نے لڑکی بن کر انسٹاگرام پر مقبولیت اور دولت حاصل کر لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 نومبر 2018 23:50

12 سالہ لڑکے نے لڑکی بن کر انسٹاگرام پر مقبولیت اور دولت  حاصل کر لی
تھائی لینڈ کے ایک 12 سالہ لڑکے نے  لڑکی کے طور پر اپنی تصویریں پوسٹ کر کے انسٹاگرام پر مقبولیت  اور دولت حاصل کر لی ہے۔اس لڑکے نے  اب تو اتنی رقم کمالی ہے کہ اس  نے  اپنے والدین کو نیا گھر بنا کر دیا ہے۔
نین(Nes) ، جن کا انسٹاگرام یوزر نیم  @nes_tyyy ہے، کا تعلق تھائی لینڈ کے صوبے پھانگ نگا سے ہے۔ انہوں نےا بتدائی عمر میں ہی اپنی ماں کے میک اپ کے سامان سےکھیلنا شروع کر دیا تھا۔

نیس کے والدین نے اسے ڈانٹنے کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی کی اور اچھا میک اپ کرنے پر انعام بھی دینے لگے۔

(جاری ہے)

آج  انسٹا گرام پر 12 سالہ نیس کے فالوور کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہے۔ وہ اپنی میک اپ کی تصاویر  اور ٹٹوریل پوسٹ کر کے ہی اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکتا ہے۔ حال ہی میں نیس نے اپنے نئے گھر کی تصاویر پوسٹ کی تو و ہ خبروں کی سرخیوں میں بھی آنے لگا۔

رپورٹس کے مطابق نیس کو اپنے شوق کی وجہ سے بعض دفعہ اپنے سکول کے ساتھیوں کے مذاق کا نشانہ بھی بننا پڑتا ہے لیکن نیس کو کوئی پرواہ نہیں۔ نیس کی صلاحیتوں کی بدولت اسے تھائی لینڈ میں ہی نہیں بیرون ملک تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu