انڈونیشیا کے غار سے دنیا کی قدیم ترین 40 ہزار سال پہلے بنائی گئی گائے کی پینٹنگ دریافت

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 نومبر 2018 23:44

انڈونیشیا کے غار سے دنیا کی قدیم ترین 40 ہزار سال  پہلے بنائی گئی گائے کی پینٹنگ دریافت
انڈونیشیا کے محققین کی ایک ٹیم نے ورلڈ ریکارڈ کی حامل ایک نئی دریافت کی ہے۔ اس دریافت سےا نسانوں کی قدیم ترین تہذیبوں کے بارے میں بھی پتا چلتا ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ  نے انڈونیشیا کے صوبے مشرقی کالیمانتان کے جزیرے بورنیو کی غار سے جانور کی قدیم ترین معلوم  پینٹنگ دریافت کی ہے۔

گائے کی یہ پینٹنگ لوبانگ جریجی   نامی غار کی پوری دیوار پر بنی ہوئی ہے۔

مصوری کے اس فن پارے میں  تین گائے بنائی گئی ہیں۔ یہ پینٹنگ 40 ہزار سال سال پہلے بنائی گئی تھی۔ جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مصنف اور ماہرآثار قدیمہ میکسیمی اوبرٹ نے بتایا کہ”یہ واضح طور پر ایسے ہے جیسے کسی نے کوئی  ایک جانور یا  دوسرا انسان دیکھا اور اس کی شبیہ بنا دی۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے اسے  کسی مقصد سے بنایا تھا“۔


ڈاکٹر اوبرٹ اور ان کی ٹیم نے  تصویر کے پاس سے کیلشیم کاربونیٹ   لے کر اس سے  ڈیٹنگ ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے   پینٹنگ کی تاریخ  کا تعین کیا ہے۔


اس ٹیم نے دوسری  کوشش میں غاروں سے 16 ہزار اور 21 ہزار سال پرانی پینٹنگز دریافت کی ہیں۔محقیق کو یقین ہے کہ یہ تصویریں انسانوں کی بنائی ہوئی ہیں۔
جانوروں، ہاتھوں کے نشانات اور انسانوں کی  فنکارانہ شبیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ قدیم انسان کس طرح سے اپنے ماحول کو دیکھ کر اسے فن کے ذریعے بیان کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu