صفائی کرنے کا کہے جانے پر 11 سالہ لڑکے نے اپنی دادی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 نومبر 2018 23:44

صفائی کرنے  کا کہے جانے پر 11 سالہ لڑکے نے  اپنی دادی کو قتل کر کے خود کشی کر لی
ایریزونا سے تعلق رکھنے والے  ایک 11 سالہ لڑکے نے   کمرے کی صفائی کا کہے جانے پر غضب ناک ہو کر اپنی اور اپنی دادی کی جان لے لی۔
سی این این کے مطابق  یہ لڑکا اپنے دادا اور دادی کے ساتھ ریچفیلڈ پارک، ایریزونا  میں  رہتا تھا۔3 نومبر کو اپنے دادا اور دادی کی طرف سے بار بار صفائی کا کہے جانے پر یہ غصے ہوگیا۔
میریکوپا کاؤنٹی شیرف آفس کی ترجمان   کے مطابق   اس لڑکے کے  دادا  نے بتایا کہ انہوں نےا ور ان کی 65 سالہ بیوی نے پوتے کو دن میں کئی بار صفائی کرنے کا کہا۔

دادا نے بتایا کہ  بعد میں وہ اپنی بیوی کے ساتھ صوفے پر بیٹھے تھے کہ ان کا پوتا گن لے کر آیا اور پیچھے سے اپنی دادی کے سر میں  گولی مار دی۔دادا نے پولیس کو بتایا کہ  وہ اپنے پوتے کے پیچھے بھاگے لیکن اپنی بیوی کے پاس ٹھہر گئے۔

(جاری ہے)

اسی دوران انہوں نے دوسری بار گولی چلنے کی آواز سنی۔ اب کی بار پوتے نے خود کو گولی مار  کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔

اس کے بعد دادا نے گن حاصل کر کے پولیس کو فون کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے مطابق اس لڑکے  کے ماضی کے برتاؤ سے ایسا بالکل بھی نہیں لگتا کہ وہ ایسی خطرناک حرکت کر سکتا ہے۔ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ لڑکے کے برتاؤ میں کسی کو نقصان پہنچانے کے شواہد نہیں ملے۔ ہمسایوں نے بھی اس پورے خاندان کو دوستانہ خاندان قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu