یوٹیوبر نے گلوکارہ کو چپکنے والے پلاسٹک میں لپیٹ کر گینیز ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 نومبر 2018 23:44

یوٹیوبر نے گلوکارہ کو چپکنے والے پلاسٹک میں لپیٹ کر گینیز ریکارڈ بنا لیا

ایک مقبول جاپانی یوٹیوبر نے  ایک گلوکارہ کو 1 منٹ 58 سیکنڈ میں چپکنے والے پلاسٹک میں لپیٹ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
ڈیکاکن نامی یوٹیوبر عام طور پر اپنی ویڈیوز میں کھانے اور ریسلنگ کے حوالے سے کرتب دکھاتے ہیں۔ انہوں نے ایک رضاکار گلوکارہ کے ساتھ مل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)


ڈیکاکن اور گلوکارہ ایچیہو شیراہاتا  نے جمعرات کو گنیز ورلڈ ریکارڈ ڈے کے موقع پر کئی گھنٹے کی مشق کی  اور پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔


اس ریکارڈ کے ضروری تھا کہ ایچیہو کو پاؤں سے کندھوں تک پلاسٹک میں لپیٹ دیا جائے اور  پورے جسم پر کوئی جگہ بھی خالی نہ ہو۔
ڈیکاکن اور ایچیہو نے 1 منٹ اور 58 سیکنڈ میں پورے جسم پر چپکنے والا پلاسٹک لپیٹ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ڈیکا کن نے مذاق میں کہا وہ نہیں چاہتے اس ریکارڈ کی ویڈیو وائرل ہو۔ کیونکہ ویڈیو وائرل ہونے کی صورت میں لوگ اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu