قیمتی سائیکل کی ڈرون سے چوری کی فوٹیج کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 نومبر 2018 23:54

قیمتی سائیکل کی ڈرون سے چوری کی  فوٹیج کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی

حیرت زدہ سائیکل سواروں کے ایک گروپ نےڈرون کی مدد سے  ہائی ٹیک بائیک کی چوری کی ویڈیو بنائی ہے۔یہ ویڈیو   ہوستوپتشہ، موراویا، چیک جمہوریہ میں فلمائی گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سائیکل سوار ایک مشہور عمارت ”لک آؤٹ ٹاور“ پر جمع ہو کر قریب پرواز کرتے  ایک ڈرون کی فلم بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈروان نیچے آتا ہے اور ایک سائیکل کو اڑا لے جاتا ہے۔

اس منظر کو دیکھ کر سائیکل سوار نیچے اترتے ہیں۔
ویڈیو میں ایک سائیکل سوار کو اپنا ہیلمٹ ڈرون کی طرف پھینکتے بھی دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد سائیکل سوار پیدل ہی ڈرون کا پیچھا کرتے ہیں۔ فلم بنانے والے نے بتایا کہ ڈروان نے کچھ سو فٹ دور جا کر سائیکل کو نیچے اتار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu