پانچ سالوں سے ایک ہی لاٹری نمبر کی لاٹری لینے والے کا 10 لاکھ ڈالر انعام نکل آیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 نومبر 2018 23:54

پانچ سالوں سے ایک ہی لاٹری نمبر کی لاٹری لینے والے کا 10 لاکھ ڈالر انعام نکل آیا

شمالی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ پانچ سالوں سے ایک ہی  خصوصی لاٹری نمبر لے رہے ہیں ۔ اب ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا ہے۔
ونسٹن -سالم کے بنجیمن سنسلایر نے نارتھ کیرولینا ایجوکیشن لاٹری کی انتظامیہ کو بتایا کہ ان  کے صبر کا پھل انہیں  اس وقت ملا جب 27 اکتوبر کی قرعہ اندازی میں ان کا 5 سالوں سے لیے جانے والے لاٹری کے خصوصی نمبروں پر  انعام نکلا۔

(جاری ہے)


بنجیمن کا کہنا ہے کہ وہ پانچ سالوں سے ایک ہی نمبر کھیل رہے ہیں۔ یہ نمبر ان کے لیے بہت خاص ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے لاٹری نہیں  کھیلتے لیکن جب بھی کھیلتے ہیں، وہ یہی نمبر لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے پہلے پانچ نمبر 08-12-13-19-27 انعامی نمبروں سے مل گئے۔ تاہم ان کا آخری پاوربال نمبر 4 نہیں ملاتھا۔ مختلف کٹوتیوں کے بعد بنجیمن کو $705,011 ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu