1865ء کی امریکی خانہ جنگی میں حصہ لینے والے ایک فوجی کی پنشن آج بھی جاری ہوتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 نومبر 2018 23:45

1865ء کی  امریکی خانہ جنگی میں حصہ لینے والے ایک فوجی کی پنشن آج بھی جاری ہوتی ہے

1865ء کی امریکی خانہ جنگی کو ڈیڑھ سو سال سے زیادہ گزر چکے ہیں لیکن اس میں حصہ لینے والے ایک فوجی کی پنشن آج بھی  ادا کی جا رہی   ہے۔
آئرین ٹریپلیٹ  کو 1865 ء کو ختم ہونے والی   امریکی خانہ جنگی میں حصہ لینے والے اپنے  والد کی پنشن کے 73.13 ڈالر ہر ماہ  ادا کیے جاتے ہیں۔ آئرین 1865ء کی خانہ جنگی سے مستفید ہونے والی آخری فرد ہیں۔ آئرین کو یونائیٹڈ سٹیٹس کوڈ کے ٹائٹل 38 کے تحت پنشن جاری کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس شق کے تحت خانہ جنگی میں 90 دن سے زیادہ حصہ لینے والے شخص کی بیوی کی وفات کے بعد ان کے  بچوں کو مالی فوائد ملتے رہیں گے۔ آئرین کا بھائی وفات پا چکا ہے، اس لیے پنشن  کی اکیلی حقدار صرف آئرین  ہی ہیں۔
اگر آپ کو حیرت ہو رہی ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ جس وقت امریکی خانہ جنگی کا اختتام ہوا  اس وقت آئرین کے والد  موزٹریپلیٹ کی عمر 18 سال تھی۔ انہوں نے آخری عمر میں اپنے سے 50 سال چھوٹی عمر کی خاتون ایلیڈا ہال سے شادی کر لی۔ 1930ء میں جب آئرین پیدا ہوئیں تو ان کےو الد کی عمر 83 سال تھی۔ یہی وجہ ہے کہ آئرین خانہ جنگی کے اختتام کے ڈیڑھ صدی بعد بھی اپنے والد کی پنشن وصول کر رہی ہیں۔

1865ء کی  امریکی خانہ جنگی میں حصہ لینے والے ایک فوجی کی پنشن آج بھی جاری ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu