بھارتی کھرب پتی مکیش امبانی کی بیٹی کو تحفے میں 452کروڑ کا بنگلہ

بھارتی کھرب پتی مکیش امبانی کی بیٹی کو تحفے میں 452کروڑ کا بنگلہ
ممبئی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) شادی کے بعد بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی ممبئی کے ورلی علاقے میں اپنے ہونے والے شوہر آنند پیر مال کے ساتھ زندگی کا آغاز کریںگی۔ ایشا کا میکہ الٹا ماونٹ روڈ پر واقع امبانی مینشن ملک کی سب سے مشہور حویلی ہے۔ایشا کا یہ مکان کسی محل سے کم نہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آنند کے والد اجے پرمان نے بنگلہ 452کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایشا 12دسمبرکو آنند کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر اس5منزلہ بیش قیمت بنگلے میں منتقل ہوجائیں گی۔ واضح ہو کہ پیرمال نے 6سال قبل بھارت یونی لیور لمیٹڈ سے یہ بنگلہ خریداتھاجسے انہوں نے تحفے کے طور پر پیش کیا۔یہ عالیشان بنگلہ50 ہزارمربع فٹ رقبے پر پھیلا ہواہے،اس میں تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ ایشاکے سسر اجے پیر مال کے کاروبار کا حجم تقریباً 10ارب ڈالر ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2018 - 10:20:13

Your Thoughts and Comments