زیادہ تر کوریائی باشندوں کی جسم سے بو نہیں اٹھتی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 نومبر 2018 19:17

زیادہ تر کوریائی باشندوں کی جسم سے بو نہیں اٹھتی

جسم سے بو اٹھنے کی بنیادی وجوہات جینیاتی ہوتی ہیں۔ دنیا بھر میں کوریا ایسا ملک ہے جہاں کے زیادہ تر باشندوں کے جسم سے بو نہیں اٹھتی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں  ایسے جین ہی نہیں ہوتے  ۔
مشرقی ایشیائی اور زیادہ تر کوریائی باشندوں میں  ABCC11جین   غیر فعال ہوتا ہے۔یہ جین  جسم سے بو اٹھنے اور کان کے میل کا باعث ہوتا ہے۔دنیا کے اکثر ممالک کے لوگوں کے کان کا میل نم  آلود ہے جبکہ کوریائی باشندوں کے کان کا میل  خشک ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کوریا کے لوگوں کو دوسرے ممالک کے عام لوگوں کی طرح ہی پسینہ آتا ہے لیکن اس سے وہ بو نہیں آتی جو فعال ABCC11 جین کے حامل لوگوں کے پسینے سے آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سؤل، کوریا کا سفر کرنے والے لوگوں کو شہر میں دافع بدبو مصنوعات کی تلاش میں بڑی دقت ہوتی ہے۔  ایک پاپ سٹار نے کوریا میں ایک شو کے دوران دافع بدبو مصنوعات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تو حاضرین  ہنس پڑے اور اس کا کافی مذاق اڑایا گیا۔
کوریا ہی نہیں دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی ایسے لوگ ہوتے ہیں، جن کے جسم میں ABCC11 جین غیر فعال ہوتا ہے تاہم دوسرے ممالک میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔ یورپ میں صرف 2 فیصد لوگوں میں ABCC11 جین غیر فعال ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu