ذہین مصور ہ نے سمندر میں غوطہ خوری کے دوران منفرد فن پارے تخلیق کر لیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 نومبر 2018 23:39

ذہین مصور ہ نے سمندر میں غوطہ خوری کے دوران منفرد فن پارے تخلیق کر لیے

ایک ذہین مصورہ  نے  زیر آب غوطہ خوری کے دوران مصوری کے منفرد فن پارے تخلیق کیے ہیں۔پچھلے ماہ بحر احمر کے ساحلی سمندر  میں ایک مصورہ  اولگا بیلکا   نے سمندری جانوروں اور ایک ماڈل کسینیا گالاٹا کی شاہکار تین تصویریں  بنائی ہیں۔ ان تصویروں  کی تیاری میں انہیں 2 اور 6 گھنٹے کے دوران غوطہ خوری کرنا پڑی۔
اولگا تھائی لینڈ میں رہتی ہیں۔ انہوں نے زیر آب خوبصورت زندگی کو کینوس پر منتقل کرنے کے لیے لہروں کے نیچے مصوری کرنا شروع کی۔

(جاری ہے)



اولگا زیرآب تصاویر بنانے کے لیے ماحول دوست رنگ اور کینوس استعمال کرتی ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی کہ مصوری کرتےہوئے زیر آب زندگی کو نقصان نہ پہنچے۔
اولگا کا کہنا ہے کہ وہ زیر آب دنیا کے بارے میں اپنے تصور کو دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں، اسی لیے وہ زیر آب تصاویر بناتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نمکین پانی میں مصوری کرنے کے لیے ایک منفرد ٹیکنالوجی ڈیویلپ کی ہے، جس سے زیرآب چھوٹی سے چھوٹی تفصیل کے ساتھ تصویر بنائی جا سکتی ہے۔
اولگا کو امید ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے سمندروں میں زیر آب تصاویر بناسکیں گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu