موسیقی سے تشدد۔ قیدی کا دعویٰ ہے کہ حکام نے اسے دس دن تک مسلسل رگی ٹون موسیقی سنوا کر تشدد کیا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 نومبر 2018 23:39

موسیقی سے تشدد۔ قیدی  کا دعویٰ ہے کہ حکام نے اسے دس دن تک مسلسل رگی ٹون موسیقی سنوا کر تشدد کیا ہے

کولمبین گلوکار مالوما دنیا کے مقبول ترین رگی ٹون سٹار ہیں۔ کروڑوں لوگوں کو ان کی  گلوکاری  پسند ہے لیکن جیل میں قید ایک حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ  پولیس نے مسلسل دس دن تک تیز رگی ٹون موسیقی سنوا کر ان   پر تشدد کیا ہے۔
گلبرٹو اگوئیری گرزا میکسیکوکی ریاست ویروکروز کے اٹارنی جنرل آفس کے سابقہ ڈائریکٹر ہیں۔ انہیں اپریل میں 13 افراد کی اجتماعی تدفین کے ثبوت چھپانےاور تبدیل کرنے پر جیل بھیجا گیا ہے۔

گلبرٹو کے وکیل نے حال ہی میں رپورٹروں کو بتایا کہ ان کے موکل سے جرم کا اعتراف کرانے کے لیے موجودہ گورنر اور ریاست کے اٹارنی جنرل انہیں موسیقی سے تشدد کیا ہے ۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف کریمنل لائرز آف ویراکروز کے صدر رییس پیرالتا نے بتایا کہ جیل میں ان کے موکل کی کوٹھری کے سامنے بڑے بڑے لاؤڈ سپیکرنصب کیے گئے اورانہیں مسلسل مالوما کی رگی ٹون موسیقی سنائی گئی۔

(جاری ہے)

یہ موسیقی اتنی تیز ہوتی تھی کہ گلبرٹو کو کانوں پر ہاتھ رکھنا پڑتے ہیں اور وہ سو بھی نہیں پاتے تھے۔
وکیل نے الزام عائد کیا کہ اس انوکھے تشدد کا مقصد یہ تھا کہ ان کے موکل دوسرے لوگوں کی جرم میں شمولیت کا بیان گانا شروع کر دیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ موسیقی کے اس تشدد کا گلبرٹو کے دماغ پر گہرا اثر ہوا۔ دس دن بعد جیل حکام نے موسیقی بند کی اور گلبرٹو کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے کاغذات پر دستخط نہ کیے تو سپیکر پھر چلا دئیے جائیں گے۔

اس پر گلبرٹو نے کاغذات پر دستخط کر دئیے ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کا دستخط کیا ہوا بیان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے لیکن وہ پہلے ہی اس مبینہ موسیقی کے تشدد کی شکایت جمع کرا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن اور واشنگٹن ڈی سی میں قائم انٹر امریکن کمیشن آن ہیومن رائٹس میں بھی اٹھائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu