بھارتی گاؤں میں ہائی جمپ کے لیے بیلوں کا استعمال

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 نومبر 2018 20:13

بھارتی گاؤں میں ہائی جمپ کے لیے بیلوں کا استعمال

ہائی جمپ کےلیے عام طور پر جمپ پول استعمال کیےجاتے ہیں لیکن بھارت کے ایک گاؤں میں  سالانہ تہوار کے دوران  ہائی جمپ کےلیے بیل استعمال کیے  گئے ۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بیل کو رسیوں سے اچھی طرح باندھا گیا ہے اور اسے پرسکون رکھنے کےلیے اس  کے سر پر کپڑا ڈھانپا گیا ہے۔اس کے بعد گاؤں کے نوجوان باری باری آکر بیل کی پشت پر سے جمپ لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ فوٹیج شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور  میں واقع کانگپوکپی میں کُٹ تہوار کے موقع پر ریکارڈ کی گئی تھی۔اس دوران وہاں پر پولیس اہلکار دیگر حکومتی اہلکار بھی وہاں موجود تھے۔
کٹ تہوار منی پور کے مختلف قبیلوں ککی- چن- میزو گروپس میں منایا جانے والا تہوار ہے۔ یہ تہوار ہر سال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔
خیال ہے کہ اس سال پہلی بار ہائی جمپ کے لیے بیلوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu