بنکاک کی سب سے اونچی بلڈنگ پر بنے سکائی واک پر چلنا کمزور دل حضرات کے بس کی بات نہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 20 نومبر 2018 22:26

بنکاک کی سب سے اونچی بلڈنگ پر بنے سکائی واک  پر چلنا کمزور دل حضرات کے بس کی بات نہیں

بنکاک کے کئی سیاحتی مقامات میں اب ایک اور نئے مقام کا اضافہ  ہو گیا ہے۔یہ ایک سکائی واک ہے، جس پر چلتے ہوئے اچھے  اچھوں کو پسینے آ جاتے ہیں۔ یہ سکائی واک کنگ پاور  مہاناکھون  پر 1030 فٹ اونچا آبزرویشن ڈیک ہے اور اس کی چھت سے شہر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔یہاں سے شہر تو بہت خوبصورت نظر آتا ہے لیکن  نظارہ کرنے والوں کا  دل دہل جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس عمارت کی 78 ویں منزل پر  سکائی واک پر جانے سے پہلے جوتوں پر فیبرک کے   بو ٹ پہننا پڑتے ہیں تاکہ شیشے کے سکائی واک کو نقصان نہ پہنچے۔

اس جگہ کو عوام کے لیے 3 دن پہلے ہی کھولا گیا ہے لیکن تین دنوں میں  ہی یہ انسٹاگرامرکی پسندیدہ جگہ بن گئی ہے۔اس سکائی واک کی چند تصویریں آپ بھی دیکھیں۔





متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu