ماشاءاللہ! لاہور میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

6 بچوں میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں،والدہ بھی صحت مند

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 نومبر 2018 13:52

ماشاءاللہ! لاہور میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2018ء) فوجی فاؤنڈیشن میں خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔جن میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق شادی اور پھر اولاد کی پیدائش کا دن تمام والدین کے لیے یاد گار ہوتا ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ کسی کو ایک ساتھ جڑواں بچے اور بچیاں عطا فرمائے تو اہل خانہ کی خوشی مزید بڑھ جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ فوجی فاؤنڈیشن اسپتال میں ہوا جہاں ہائقہ نامی خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچے پیدا ہوئے لیکن افسوس ایک بچہ دنیا میں آنے کے بعد انتقال کر گیا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ کے رہائشی کاشف کی اہلیہ امید سے تھیں جس پر انہیں فوجی فاؤنڈیشن اسپتال لایا گیا جہاں ان کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ دیر بعد ایک بیٹا انتقال کر گیا۔5بچوں کو نرسری کئیر کے لیے چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔3بچوں کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسجارج کر دیا گیا ہے جب کہ دو نو مولود ابھی بھی زیر علاج ہیں۔6 بچوں کو جنم دینے والی خاتون ہائقہ اس وقت اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد والدین کو ایک ساتھ اتنے بچوں کے والدین بننے پر مبارکباد دی جا رہی ہے اور بچوں اور والدہ کی صحت کے لیے دعا بھی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل 20 سالہ خاتون کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ۔بیس سالہ شاتاب بی بی کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دولڑکے جبکہ ایک لڑکی شامل ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور اس کے تینوں بچے خیریت سے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu