زکام کی گولیاں کھانے کا عادی شخص پچھلے 10 سالوں میں 30 ہزار گولیاں کھا چکا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 نومبر 2018 23:52

زکام کی گولیاں کھانے کا عادی شخص پچھلے 10 سالوں میں 30 ہزار گولیاں کھا چکا ہے

چین میں چانگسا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا سوشل میڈیا اور خبروں میں کافی چرچا ہے۔ یہ شخص  زکام کی گولیاں کھانے کی لت مبتلا ہے اور گزشتہ  10 سالوں میں زکام کی 30 ہزار گولیاں کھاچکا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بتایا گیاہے کہ وانگ نام کے ایک شخص نے 10 سال پہلے  سردرد کے علاج کے لیے زکام کی گولیاں  خریدی تھی۔ اس سے وانگ کی حالت کچھ بہتر ہوگئی، اس کے بعد تو جب بھی وانگ کی طبیعت خراب ہوتی وہ یہی گولیاں کھا لیتے۔

رفتہ رفتہ انہیں ان گولیوں کی لت لگ گئی۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں نارمل رہنے کے لیے دن میں 8 سے 12 گولیاں کھانی پڑی۔ حال ہی میں وانگ نے اپنے گھر والوں کے کہنے پر ڈاکٹروں کو اپنی گولیاں کھانے کی بُری لت کے بارے میں بتایا ہے۔ ڈاکٹروں نے گولیوں کے اجزا کے تجزیے کے بعد بتایا ہے کہ ان میں کفین کی کافی مقداد ہے۔

(جاری ہے)

اگر ان گولیوں کو زیادہ دنوں تک استعمال کیا جائے تو نیکوٹین اور الکوحل کے استعمال کی طرح نشہ ہوتا ہے۔

ایک ویڈیو میں وانگ نے بتایا ہے کہ وہ اب تک 30 ہزار گولیاں استمال کر چکے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی نگرانی میں اس دوا کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کس بھی دوا کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے پوچھ لینا چاہیے۔ ادویات کے زیادہ دنوں تک استعمال کرنے اس کی لت لگ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu