شکر گزار مریض نے ساری زندگی کے لیے اپنی کمرپر ڈاکٹر کی تصویر کا ٹیٹو بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 نومبر 2018 23:52

شکر گزار مریض نے ساری زندگی کے لیے اپنی کمرپر ڈاکٹر کی تصویر کا ٹیٹو بنا لیا
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کینسر کے مرض سے شفاء پانے کے  بعد ایک انوکھے طریقے سے  ڈاکٹر کے لیے اپنی شکرگزاری  کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی کمر ر ہسپتال کے ڈاکٹر  کا ٹیٹو بنایا  ہے۔
نانو سالگورو کا تعلق علاقائی دارالحکومت سے 333 کلومیٹر دور کے ٹاؤن  سے ہے۔ چند ماہ پہلے نانو ک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ہسپتال کے ایک ڈاکٹر پاؤل لادا نے ان کا علاج کیا۔

(جاری ہے)

تیکنیکی طور پر نانو کا ابھی صحت مند ہو رہے ہیں لیکن آپریشن کے بعد ان کی صحت تیزی سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔
نانو نے ڈاکٹر پاؤل سے اظہار تشکر کے طور پر اپنی کمر پر اُن کی تصویر بنائی ہے۔نانو نے بتایا کہ ڈاکٹر نے حقیقت میں ان کی جان بچائی، وہ اندرونی درد کا بھی  شکار ہو رہے تھے۔
ڈاکٹر پاؤل کافی حیران ہیں۔ا نہوں نے نانو کی کمر پر بنے ٹیٹو کی تصویر دیکھ کر کہا ہے کہ کسی نے آج تک ان کا اس طرح سے شکریہ ادا نہیں کای۔ ڈاکٹر پاؤل نے بتایا کہ نانو کا آپریشن کئی لوگوں نے کیا تھا، اس لیے اس کامیابی کا سہرا باقی لوگوں کے سر بھی جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu