11 سالہ چینی لڑکی کا قد ابھی سے 6 فٹ 7 انچ ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 نومبر 2018 23:54

11 سالہ چینی لڑکی کا قد ابھی سے  6 فٹ 7 انچ ہے

زہانگ زییو کا تعلق جینان، چین سے ہے۔ 11 سالہ زہانگ کو کلچرل ایسٹ روڈ پرائمری سکول میں اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ کھیلتا دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ان کی عمر 11 سالہ ہے۔ زہانگ کا قد 6 فٹ 7 انچ ہے۔اس عمر میں اتنے لمبے قد کی وجہ سے انہیں  ساری دنیا کی طویل القامت لڑکی بھی کہا جا سکتا ہے۔پہلی جماعت میں بھی زہانگ کا قد کافی بڑا یعنی 5 فٹ 3 انچ تھا۔

ان کا قد چھٹی جماعت کی اوسط لڑکی کے قد 4 فٹ 6 انچ سے بھی کافی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


11 سال کی عمر میں ہی زہانگ کا قد این بی اے کے کھلاڑیوں کے اوسط قد تین انچ زیادہ ہے۔اپنے والدین کی طرح زہانگ بھی باسک بال کی اچھی کھلاڑی ہے۔
اس وقت دنیا کی سب سے طویل القامت لڑکی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ ساؤتھ ہیمپٹن، انگلینڈ کی 12 سالہ صوفی ہولنز کے پاس ہے صوفی کا قد 6 فٹ 2 انچ ہے جو زہانگ سے کئی انچ چھوٹا ہے۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ زہانگ کے والدین ان کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرائیں گے یا نہیں۔
زہانگ کا کہنا ہے کہ دوسرے طویل القامت بچوں کو تو ان کےسکول کےبچے کافی تنگ کرتے ہیں لیکن ان کے سکول کے بچوں کو ان پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu