آئس سکیٹرز نے انسانی زنجیر کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 26 نومبر 2018 18:44

آئس سکیٹرز نے  انسانی زنجیر کا  نیا عالمی  ریکارڈ بنا لیا

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ 395 سکیٹر  نے  کینیڈا کے منجمد  دریا پر انسانی زنجیر بنا کر  نیا عالمی ریکارڈ بنا یا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ نے بتایا کہ چین فار چینج  پراجیکٹ  کے تحت  کینسر کیئر مانیٹوبا کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم دوران 395 افراد ریڈ ریور میوچل ٹریل پر جمع ہوئے اور انسانی زنجیر کی شکل میں سکیٹنگ کی۔

(جاری ہے)


اس گروپ نے آئس سکیٹر کی طویل ترین لائن کا ریکارڈ قائم کیا۔ اس موقع پر 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے زیادہ چندہ جمع کیا گیا۔
ریکارڈ بنانے کی یہ کوشش 4 فروری کو ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر کی گئی تھی لیکن گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجے گئے کاغذات کا جائزہ لینے میں کئی ماہ لگے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu