بھارتی حکومت نے کھادوں کے بغیر بہتر فصلوں کے لیے کسانوں کو کھیتوں میں ویدوں کے منتر پڑھنے کی ہدایات کر دیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 نومبر 2018 23:46

بھارتی حکومت نے کھادوں کے بغیر بہتر فصلوں کے لیے کسانوں کو کھیتوں میں ویدوں کے منتر پڑھنے کی ہدایات کر دیں
بھارتی ریاست گوا کے حکام نے ” کاسمک فارمنگ “  کے طریقے اپناتے ہوئے کسانوں کوبہتر فصلوں کے لیے کھیتوں میں 20 دن تک ویدوں کے منتر پڑھنے کی ہدایات کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے کیمیائی کھادوں کے بغیر  بہتر فصلیں حاصل کی  جا سکتی ہیں۔
نامیاتی  کھیتی باڑی کو اگرچہ کافی پسند کیا جاتا ہے لیکن گوا کے محکمہ زراعت  کے طریقہ کار پر کافی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بہت سی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کے حکام روایتی طریقہ زراعت کے متبادل کے طور پر کاسمک فارمنگ کو فروغ  دے رہے ہیں۔ اس طریقہ کار میں کسانوں کو کھیتوں میں 20 دن تک  ویدوں کے منتر پڑھنے پڑیں گے، جس کے اثر سے کھیتوں کو زیادہ  کائناتی توانائی ملے گی اور فصل اچھی ہوگی۔
ریاست کے وزیر زراعت  ویجائی سرڈیسائی کا دعویٰ ہے کہ کاسمک فارمنگ سے کیمیائی کھادوں کی ضرورت نہیں  پڑے گی۔

(جاری ہے)


کاسمک فارمنگ کے علاوہ گوا کی حکومت یوگ  کی مدد سے   ماحول دوست کھیتی باڑی کو فروغ دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
ایک ایسے دور میں جہاں زراعت کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی  اہم کردار ادا کرتی ہیں، گوا کی حکومت کا یوگ اور کائناتی توانائی پر انحصار اکثر لوگوں کے لیے حیران کن ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں آج کے جدید دور میں ایک اختیاری انجینئرنگ کورس میں طلبا کو پڑھایا جا رہا ہے کہ ہزاروں سال پہلے بھارت میں ہوائی جہاز اور بیٹریاں موجود تھیں اور لوگوں کو کشش ثقل کا بھی علم تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu