پیرا سیٹامول سے درد ہی نہیں بلکہ استری پر لگے ضدی داغ بھی دور ہو جاتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:11

پیرا سیٹامول سے درد ہی نہیں  بلکہ استری پر لگے ضدی داغ بھی  دور  ہو جاتے ہیں

پیراسیٹامول  عام طور پر درد بھگانے کے کام آتی ہے لیکن سومرسیٹ ، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک ماں نے  اس کے ایک اور زبردست  استعمال کا مظاہرہ کیا ہے۔
36 سالہ ربیکا ہیرس نے ایک ویڈیو میں پیراسیٹامول سے استری پر لگے ضدی داغوں کو ختم کرنے کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)


ربیکا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ترکیب کے بارے میں آن لائن پڑھا تھا لیکن وہ دیکھنا چاہتی تھیں کہ یہ کتنا کارگر ہوتا ہے، اسی لیے انہوں نے اس کی ویڈیو بنائی۔


انہوں نے اس ہفتے اس طریقے کا تجربہ کیا تو نتائج سے حیران رہ گئیں۔ ویڈیو میں ربیکا کو گرم استری کے داغوں پر پیراسیٹامول رکھتے اور چمٹی سے داغ صاف کرتے دکھایا گیا ہے۔
انٹرنیٹ پر صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بہت آسان ہے اور پیرا سیٹامول سستی بھی ہے۔

پیرا سیٹامول سے درد ہی نہیں  بلکہ استری پر لگے ضدی داغ بھی  دور  ہو جاتے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu