برطانوی پوسٹ نے 7 سالہ بچے کا سالگرہ کا کارڈ جنت میں مرحوم والد تک پہنچا دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 دسمبر 2018 23:48

برطانوی پوسٹ نے 7 سالہ بچے کا سالگرہ کا  کارڈ   جنت میں مرحوم والد تک پہنچا دیا

برطانوی پوسٹ”رائل میل،  نے 7 سالہ  بچے کا سالگرہ کا کارڈ جنت میں اس کے مرحوم والد  تک پہنچا دیا۔ اس بچے، جیس کوپلینڈ، کے والد 2014 میں وفات پا گئے تھے۔ جیس نے سالگرہ کے کارڈ کے ساتھ ڈاکیے کے لیے ایک پیغام بھی لکھا تھا۔ جیس نے لکھا تھا ”مسٹر پوسٹ مین، کیا آپ جنت میں اسے میرے والد کی سالگرہ پر پہنچا سکتے ہیں؟ تھینک یو۔

(جاری ہے)

بعد میں جیس کو رائل میل کی طرف سےا یک خط ملا، جس میں بتایا گیا کہ اس کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے کارڈ کو جنت میں پہنچایا جا چکا ہے۔

رائل میل نے مزید لکھا کہ یہ کام کافی مشکل  تھا۔ انہیں جنت تک جانے کے لیے ستاروں اور دوسرے اجرام فلکی سے بچنا پڑا۔  رائل میل نے اس کے بعد لکھا کہ  اپنے صارفین کی ڈاک کو حفاظت سے پہنچانا  ہماری اولین ترجیح ہے اور رائل میل ڈاک کو آسمان تک  باحفاظت پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرےگی ۔
جیس کی والدہ نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ رائل میل آپ نے انسانیت پر میرا یقین بحال کر دیا ہے۔

برطانوی پوسٹ نے 7 سالہ بچے کا سالگرہ کا  کارڈ   جنت میں مرحوم والد تک ..
جیس اپنے والد جیمز کے ساتھ

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu